اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 85
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا کہ رسول صادق علیہ الصلوٰۃ والسلام نے
جن کی صداقت مسلمہ ہے حدیث بیان فرمائی ہے کہ تم میں سے ہر آدمی کی تخلیق ماں کے پیٹ میں
چالیس روز تک بشکل نطفہ جمع کی جاتی ہے، پھر اتنے ہی دنوں تک منجمد خون رہتا ہے، پھر اتنے ہی
دنوں تک گوشت کا لوتھڑا بنا رہتا ہے، پھر خدائے تعالیٰ ایک فرشتہ کو چار باتیں لکھنے کا حکم دے کر بھیجتا
ہے تو وہ (1) اس کا عمل، (2) اور اس کی موت، اور (3) اس کا رزق اور (4) شقی یا سعید ہونا لکھ دیتا
ہے، پھر اس میں روح پھونکی جاتی ہے۔ اس ذات باری تعالیٰ کی قسم کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں،
یقیناً تم میں سے ایک شخص جنتی کا عمل کرتا ہے، یہاں تک کہ اس کے اور جنت کے درمیان صرف ایک
ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے کہ تقدیر کا لکھا اس پر غالب آجاتا ہے اور وہ دوزخیوں جیسے کام کرنے لگتا ہے
اور وہ دوزخ میں داخل ہو جاتا ہے اور یقیناً تم میں سے ایک شخص دوزخیوں جیسے کام کرتا ہے، یہاں تک
کہ اس کے اور دوزخ کے درمیان صرف ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے کہ تقدیر کا لکھا اس پر غالب
آجاتا ہے اور وہ جنت والوں کا عمل کرتا ہے، پس وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔ (بخاری اور مسلم نے
اس کی متفقہ طور پر روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3208 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2643a (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 82 (unverified) 87% confidence
Mishkat (candidate) 82
Confidence and text similarity are not editorial verification.