اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 94
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: ہر بچہ کی پیدائش فطرت (یعنی اسلام) پر ہوتی ہے اور اس کے ماں باپ اس کو یہودی یا نصرانی یا
مجوسی بنا لیتے ہیں، جس طرح چوپائے کے بچے پیدائش کے وقت کامل الاعضاء پیدا ہوتے ہیں، کیا تم
اس میں کسی قسم کا نقصان پاتے ہو۔ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (سورہ روم، پ:21، ع:4، آیت
نمبر:30 کی) اس آیت کو پڑھا کرتے تھے ﴿ فِطْرَتَ اللّٰهِ الَّتِىْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا، لَا تَبْدِيْلَ
لِخَلْقِ اللّٰهِ ذٰلِكَ الدِّيْنُ الْقَيِّمُ ﴾ (تم اللہ کی دی ہوئی قابلیت (یعنی اسلام) کا اتباع کرو جس پر
اللہ نے لوگوں کو پیدا کیا ہے، اللہ کی اس پیدا کی ہوئی قابلیت میں تبدیلی نہیں ہوسکتی۔ (بخاری اور مسلم
نے متفقہ طور پر اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1358 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2658a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.