اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1000
محمد بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اپنے چچا عبداللہ ابن زید رضی اللہ عنہ سے روایت
کرتے ہیں کہ عبداللہ ابن زید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان کی بجائے کئی
چیزوں کے انتظام کا ارادہ فرمایا تھا مگر ابھی کوئی چیز طے نہیں پائی تھی، راوی نے کہا کہ عبداللہ بن زید
رضی اللہ عنہ کو اذان کے بارے میں خواب دکھائی دیا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا خواب سنایا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ تم بلال
(رضی اللہ عنہ) کو اذان سکھاتے جاؤ تو عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ، بلال رضی اللہ عنہ کو اذان سکھاتے
گئے اور بلال رضی اللہ عنہ اذان دیتے گئے، عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ میں نے خواب
دیکھا ہے اور میں ہی اذان دینا چاہتا ہوں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (اذان تو بلال رضی اللہ
عنہ کو دینے دو) اور تم اقامت کہو۔
(اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور سکوت اختیار کیا ہے اور ابوداؤد کا سکوت حدیث کے صحیح
ہونے کی دلیل ہے اور ابن عبدالبر نے کہا ہے کہ اس حدیث کی سند حسن ہے اور حازمی نے بھی ایسا ہی کہا ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 512 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.