اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1007
ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ اگر مؤذن بلا وضوء
اذان دے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ اس کی روایت امام محمد نے کتاب الآثار میں کی ہے،)
اور امام محمد نے کہا ہے کہ ہم ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ کے اس قول کو اختیار کرتے ہیں اور بلا وضوء اذان
دینے میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے البتہ ہم جنبی کے اذان دینے کو مکروہ سمجھتے ہیں۔