Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 913

Chapter on the Virtues of the Adhan, the Excellence of Leading Prayer, and Responding to the Mu'adhdhin

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on the Virtues of the Adhan, the Excellence of Leading Prayer, and Responding to the Mu'adhdhin

Zujajat al-Masabih 913Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1021
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (جس کسی قوم پر حملہ کرتے تو) صبح صادق طلوع ہونے کے بعد حملہ کیا کرتے اور اذان کی طرف کان لگائے منتظر رہتے اگر وہاں سے اذان سنائی دیتی تو رک جاتے ورنہ(اس بستی پر) حملہ کر دیتے تھے، ایک بار کسی شخص کے یہ الفاظ سنے ”اَللّٰهُ اَكْبَرُ اَللّٰهُ اَكْبَرُ“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” عَلَى الْفِطْرَةِ“ یہ اسلام پر ہے(کیوں کہ مسلمان ہی اذان کہتے ہیں) پھر اس شخص نے ”اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ“ کہا(یعنی میں گواہ ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے) کہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (توحید کے اقرار سے) تم جہنم کی آگ سے نکل گئے ہو، صحابہ نے دیکھا تو وہ شخص بکریاں چرانے والا تھا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 382 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.