Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 962

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 962Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1078
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک یہودی عالم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ سب جگہوں میں سب سے بہتر کون سی جگہ ہے؟ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی جواب نہیں دیا اور فرمایا کہ جبرئیل علیہ السلام آنے تک میں خاموش رہوں گا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے یہاں تک کہ جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا تو جبرئیل علیہ السلام نے جواب دیا کہ اس بارے میں جس سے سوال کیا جا رہا ہے وہ سوال کرنے والے سے زیادہ باخبر نہیں ہے لیکن میں اپنے رب تبارک وتعالیٰ سے پوچھوں گا، پھر جبرئیل علیہ السلام نے کہا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں اللہ تعالیٰ سے اس قدر قریب ہوا تھا کہ ایسی قربت مجھے کبھی نصیب نہیں ہوئی تھی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اے جبرئیل (علیہ السلام) یہ قربت کیسی تھی؟ جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا کہ میرے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان ستر ہزار نور کے پردے تھے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمام جگہوں میں بدترین جگہ بازار ہیں اور تمام جگہوں میں، بہترین جگہ مساجد ہیں۔ (اس کی روایت ابن حبان نے اپنی صحیح میں کی ہے اور امام احمد، ابویعلی، حاکم، طبرانی اور بزار نے بھی اسی طرح روایت کی ہے اور حاکم نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Ibn Hibban 1599 (unverified) 40% confidence
  • Candidate: Al-Mustadrak al-Hakim 310 (unverified) 30% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.