انہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رحم کا
لفظ رحمٰن سے مشتق ہے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جو آدمی تجھے جوڑ کر رکھے گا تو میں بھی اسکو جوڑوں گا
اور جو تجھے توڑے گا تو میں اس کو توڑوں گا۔ (بخاری)۔
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا، اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے: میں اللہ ہوں
میں رحمٰن ہوں میں رشتہ داری کو پیدا کیا ہوں اور میں اسکو میرے نام سے مشتق کیا ہوں پس
جو شخص اسکو جوڑیگا تو میں اسکو جوڑونگا اور جو اسکو توڑیگا تو میں اسکو توڑونگا۔ (ابوداؤد)۔
سیدتنا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: رشتہ داری عرش سے لٹکی ہوئی ہے اور کہتی ہے: جو مجھے جوڑے گا اللہ اسکو جوڑیگا، اور جو
مجھے توڑیگا اللہ تعالیٰ اسے توڑیگا۔ (متفق علیہ)۔
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بدلہ چکاتا ہے وہ صلہ رحمی کرنے والا نہیں ہے لیکن صلہ رحمی
کرنے والا وہ شخص ہے کہ اگر اس کا ناطہ توڑا جائے تو وہ اس کو جوڑے۔ (بخاری)۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض
کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرے کچھ قرابت دار ہیں جن سے میں صلہ رحمی کرتا ہوں اور وہ مجھ
سے قطع تعلق کرتے ہیں، اور میں ان کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہوں، اور وہ میرے ساتھ بدسلوکی کرتے
ہیں، اور میں اُن سے بردباری سے پیش آتا ہوں، اور وہ میرے ساتھ جہالت کرتے ہیں، تو آپ
نے فرمایا: اگر تو ایسا ہی ہے جیسا تو نے کہا تو گویا تو ان پر گرم راکھ1 ڈال رہا ہے اور تیرے ساتھ اللہ کی
طرف سے ان کے خلاف ہمیشہ ایک مددگار رہے گا، جب تک کہ تو اس حال پر برقرار رہے گا۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
Candidate: Sahih Muslim 2558 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
it is as if you feed them…
(1) His statement: “it is as if you feed them…”: At-Tawrabushti said: Your goodness to them, when they repay with evil, rebounds harmfully on them, as if your goodness is feeding them fire. [As stated in Al-Mirqat]
Note 1
قوله
(۱) قوله : فكأنها تسفهم : قال التور بشتي : أي إحسانك إليهم إذا كانوا يقابلونه بالإساءة يعود وبالا عليهم، حتى كأنك في إحسانك إليهم مع إساءتهم أطعمتهم النار. كذا في «المرقاة».
سیدنا سعید بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چھوٹے بھائی پر بڑے بھائی کا ایسا ہی حق ہے، جیسا کہ والد کا حق
بیٹوں پر ہوتا ہے۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔
Commentary and footnotes (2)
Note 1
(1) His statement: “it is as if you feed them…”: At-Tawrabushti said: Your goodness to them, when they repay with evil, rebounds harmfully on them, as if your goodness is feeding them fire. [As stated in Al-Mirqat]
Note 1
(۱) قوله : فكأنها تسفهم : قال التور بشتي : أي إحسانك إليهم إذا كانوا يقابلونه بالإساءة يعود وبالا عليهم، حتى كأنك في إحسانك إليهم مع إساءتهم أطعمتهم النار. كذا في «المرقاة».