Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں · Chapter 3

(یہ باب وسوسہ کے بیان میں ہے)

16 narrations · In source reading order

Hadith 58

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 65
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقیناً اللہ تعالیٰ نے میری امت کے ان وسوسوں کو معاف فرما دیا ہے جو ان کے دلوں میں پیدا ہوتے ہیں، جب تک کہ ان پر عمل نہ کریں یا اس کو زبان سے ظاہر نہ کریں۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔

Qur’an-related source paragraphs

And the words of Allah the Exalted:

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2528 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5269 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 127a (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 63 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 63

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 59

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 66
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ چند صحابہ رضی اللہ عنہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہمارے دلوں میں بعض ایسے خیالات آتے ہیں جن کا زبان پر لانا بڑا جرم معلوم ہوتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ایسا پا رہے ہو؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: جی ہاں! ارشاد فرمایا کہ یہ کھلا ہوا ایمان ہے۔ (مسلم نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 132a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 60

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 67
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کسی کے پاس شیطان آ کر کہتا ہے: اس چیز کو کس نے پیدا کیا؟ اس چیز کو کس نے پیدا کیا؟ یہاں تک کہ وہ کہے گا کہ تیرے رب کو کس نے پیدا کیا؟ جب اس نوبت پر آ جائے تو اسے چاہئے کہ اللہ سے پناہ مانگے اور ایسی باتوں سے رک جائے۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3276 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 134c (unverified) 70% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 61

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 68
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ ایک دوسرے سے سوال کرتے رہیں گے یہاں تک کہ یہ کہا جائے گا کہ مخلوق کو تو اللہ نے پیدا کیا ہے: اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ پس جو شخص ایسی کوئی بات اپنے دل میں پائے تو کہہ دے ”آمَنْتُ بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهِ“ میں اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 134b (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 62

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 69
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک ہم نشین جنوں میں سے (یعنی شیطان) اور ایک ہم نشین فرشتوں میں سے مقرر کیا گیا ہے، لوگوں نے عرض کیا: کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے یا رسول اللہ؟ فرمایا: میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہے لیکن اللہ نے میری اس کے خلاف مدد فرمائی۔ پس وہ میرا مطیع ہو گیا ہے (اس لئے میں اس کے شر سے بچا رہتا ہوں) پس وہ مجھے صرف بھلائی کا مشورہ دیتا ہے (مسلم نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2814b (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 63

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 70
انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شیطان کا (وسوسہ اور مکر و فریب) انسان پر اس طرح جاری رہتا ہے جس طرح انسان کا خون انسان میں جاری و ساری رہا کرتا ہے۔ (بخاری و مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2174 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 64

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 71
ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بنی آدم کے ہر پیدا ہونے والے بچہ کو اس کی پیدائش کے وقت شیطان چھوتا ہے، جس کی وجہ سے بچہ چیخ اُٹھتا ہے، بجز حضرت مریم اور ان کے فرزند حضرت عیسیٰ علیہما السلام کے (کہ ان کو شیطان نے مس نہیں کیا)۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3431 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2366a (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 65

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 72
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نومولود کا پیدائش کے وقت چلانا شیطان کے چوکانے کی وجہ سے ہوا کرتا ہے۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2367a (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3431 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 66

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 73
جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بتحقیق ابلیس اپنا تخت پانی پر رکھتا ہے، پھر اپنی فوجیں بھیجتا ہے کہ لوگوں کو فتنے میں مبتلا کریں، ان میں ابلیس کا زیادہ مقرب وہ ہے جو سب سے بڑا فتنہ برپا کرے، چنانچہ ایک ایک ان میں کا آتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے فلاں فلاں فتنے پیدا کئے، تو ابلیس کہتا ہے کہ تو کچھ بھی نہیں کیا، پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ، ان میں کا ایک آتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے اس وقت تک اس کو نہیں چھوڑا جب تک کہ میں نے مرد اور اس کی بیوی میں جدائی نہ ڈال دی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابلیس اس کو اپنے قریب بلاتا ہے اور کہتا ہے کہ تو بہت اچھا ہے! اعمش رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں، مجھے خیال پڑتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابلیس اس کو گلے لگاتا ہے۔ (مسلم نے اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2813b (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 67

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 74
جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بے شک شیطان اس بات سے ناامید ہوگیا ہے کہ جزیرۂ عرب میں نمازی (یعنی مسلمان) اس کی پرستش کریں (یعنی ان کے شرک کرنے سے مایوس ہوگیا) لیکن ان کے آپس میں خانہ جنگی کرانے سے مایوس نہیں ہوا۔ (مسلم نے اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2812a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 68

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 75
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں اپنے دل میں ایسے خیالات پاتا ہوں کہ ان کے اظہار کی بجائے مجھے جل کر کوئلہ ہوجانا زیادہ پسند ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خدا کا شکر ہے کہ ان خیالات کو وسوسہ کی طرف پھیر دیا۔ (ابوداؤد نے اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5112 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 69

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 76
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: درحقیقت ہر انسان پر ایک تصرف تو شیطان کا ہوا کرتا ہے اور دوسرا فرشتہ کا۔ شیطان کا تصرف (یعنی وسوسہ) برائی پر انسان کو ابھارنا اور حق کا جھٹلانا ہے، اور فرشتہ کا تصرف (یعنی الہام) نیکی پر ابھارنا اور حق کی تصدیق کرنا ہے، پس جس نے یہ کیفیت پائی تو یقین کرلے کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے، پس اللہ کا شکر بجالائے اور جس نے دوسری کیفیت (یعنی وسوسہ شیطانی) پائی تو اسے چاہئے کہ شیطان مردود سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آئے، پھر آپ نے (سورہ بقرہ، پ:3، ع:37، آیت نمبر:268 کی) یہ آیت ﴿الشَّيْطٰنُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاءِ﴾ تلاوت فرمائی (یعنی شیطان تم کو فقر و فاقہ سے ڈراتا ہے اور بے حیائی اور بری بات یعنی بخل پر ابھارتا ہے)۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2988 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 70

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 77
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ ایک دوسرے سے مختلف سوال کرتے رہیں گے یہاں تک کہ کہا جائے گا کہ اس مخلوق کو تو خدا نے پیدا کیا ہے، اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ جب لوگ ایسا کہیں تو تم کہو: اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، اس کا کوئی بیٹا ہے نہ اس کے کوئی ماں باپ اور نہ کوئی ہمسر (یعنی زوجہ) پھر اپنی بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے، اور شیطان مردود سے اللہ کی پناہ میں آئے۔ (ابوداؤد نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4722 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 71

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 78Noor 79
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ ایک دوسرے پر مختلف سوالات کرتے رہیں گے، یہاں تک کہ کہیں گے کہ یہ اللہ تعالیٰ ہے اس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور اللہ عزوجل کو کس نے پیدا کیا۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے)۔ اور مسلم کی روایت اس طرح ہے: ”راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ فرماتا ہے کہ آپ کی امت ہمیشہ کہتی رہے گی یہ کیسے ہوا؟ یہ کیسے ہوا؟ یہاں تک کہیں گے اللہ نے مخلوق کو پیدا کیا، اللہ عزوجل کو کس نے پیدا کیا؟“۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7296 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 136a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 72

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 80
عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! شیطان مجھ میں اور میری نماز اور قرأت میں حائل ہو گیا ہے کہ مجھ پر ان چیزوں کا شبہ ڈالتا رہتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ شیطان ہے، اس کا نام ”خِنْزَب“ ہے جب تم کو اس کا احساس ہو تو اللہ کی پناہ مانگو اور اپنی بائیں جانب تین دفعہ تھوک دو، عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے ایسا ہی کیا تو اللہ نے اس کو مجھ سے دفع کر دیا (مسلم نے اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2203a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 73

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 81
قاسم بن محمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے دریافت کیا کہ مجھے نماز میں وہم ہوتا رہتا ہے اور یہ بات مجھ پر گراں گزرتی ہے پس انہوں نے کہا کہ نماز ادا کرتے رہو، وہم سے دفع نہ ہوگا، یہاں تک کہ تم اپنی نماز ختم کرتے ہوئے کہو گے کہ میں نے اپنی نماز کامل طریقہ سے ادا نہیں کی۔ (امام مالک نے اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Muwatta Malik 210 (unverified) 20% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.