Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Leadership and Judgment · Chapter 1

Opening narrations

57 narrations · In source reading order

Hadith 3654

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4996
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نہیں ہے کوئی حاکم جو مسلمان رعایا پر حکومت کرتا ہو اور وہ انتقال کر جائے اس حالت میں کہ وہ ان کو دھوکہ دیتا تھا مگر یہ کہ ضرور اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دے گا۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7151 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 142a (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3655

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4997
ان ہی سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے جو کوئی بندہ کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو کسی رعایا پر حاکم بنایا ہوا اور اس نے ان کے ساتھ کامل خیر خواہی نہیں کی ہے تو وہ جنت کی خوشبو ہرگز نہیں پائے گا۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7150 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 142a (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3656

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4998
ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا کہ امیر جب لوگوں میں شبہات تلاش کرے گا تو وہ ان کو بگاڑ دے گا (ان میں فساد ڈال دے گا)۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4889 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3657

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4999
حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے جب تو لوگوں کے عیوب کی تلاش میں رہے گا تو ان میں فساد ڈال دے گا۔ (بیہقی شعب الایمان)

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu'ab al-Iman]

Hadith 3658

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5000
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ جو آدمی میری امت کے کسی معاملہ کا حاکم بن جائے اور ان پر مشقت ڈالے تو تو بھی اس پر مشقت ڈال اور جو آدمی میری امت کے کسی معاملہ کا حاکم بنایا جائے اور وہ ان کے ساتھ نرمی کرے تو تو بھی اس کے ساتھ نرمی کر۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1828a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3659

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5001
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے بندوں میں اللہ کے پاس قیامت کے دن مرتبہ میں سب سے بڑھ کر فضیلت والا، انصاف کرنے والا اور نرمی کرنے والا امام ہے اور قیامت کے دن اللہ کے پاس لوگوں میں سب سے بدترین درجہ والا، ظالم اور سختی کرنے والا امام ہے۔ (بیہقی شعب الایمان)

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu'ab al-Iman]

Hadith 3660

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5002
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انصاف کرنے والے، اللہ کے پاس نور کے منبروں پر رحمن کے سیدھے جانب ہوں گے اور اس کے دونوں ہاتھ سیدھے ہی ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے فیصلے میں اور اپنے اہل وعیال اور ان چیزوں میں جن کے وہ حاکم بنائے گئے ہیں انصاف کرتے ہیں۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1827 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3661

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5003
سیدنا ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں بھیجا اللہ تعالیٰ نے کسی بھی نبی کو اور نہ کسی کو خلیفہ بنایا مگر ضرور اس کے لئے دو اندرونی رفیق ہوتے ہیں۔ ایک اس کو نیکی کا حکم دیتا ہے اور اس کو اس پر ابھارتا ہے۔ دوسرا اندرونی رفیق اس کو برائی کا حکم دیتا ہے اور اس کو اس پر ابھارتا ہے۔ اور معصوم (گناہ سے محفوظ) وہ ہے جس کو اللہ (تعالیٰ) بچا لے (محفوظ رکھے)۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6611 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3662

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5004
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب اللہ تعالیٰ حاکم کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے لئے راستباز وزیر مقرر کر دیتا ہے اگر وہ بھول جائے تو یہ اس کو یاد دلاتا اور اگر وہ یاد رکھتا ہے تو یہ اس کی مدد کرتا ہے۔ اور وہ (اللہ تعالیٰ) اس کے ساتھ اس (بھلائی) کے سوا دوسری چیز کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے لئے بُرا وزیر مقرر کر دیتا ہے۔ اگر وہ بھول جائے یہ اس کو یاد نہیں دلاتا اور اگر وہ یاد رکھتا ہے تو یہ اس کی مدد نہیں کرتا۔ (ابوداؤد، نسائی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2932 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 4204 (unverified) 86% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3663

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5005Noor 5006
حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ کے پاس لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب اور اس سے ان میں سب سے زیادہ قریب مجلس کے اعتبار سے انصاف کرنے والا امام ہے اور قیامت کے دن اللہ کے پاس لوگوں میں سب سے زیادہ ناپسند اور ان میں سب سے زیادہ سخت عذاب والا۔ اور ایک روایت میں ہے اور ”اس سے ان میں سب سے زیادہ دور مجلس کے اعتبار سے ظالم بادشاہ ہے“۔ (ترمذی اور امام ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن غریب ہے)۔

[Narrated by al-Tirmidhi, who said: This is a good and rare hadith]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1329 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3664

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5007
سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بادشاہ زمین میں ظل اللہ (اللہ کی رحمت کا سایہ) ہوتا ہے جس کے پاس اس کے بندوں میں سے ہر مظلوم پناہ لیتا ہے پس جب وہ انصاف سے کام لے گا تو اس کو اجر اور رعایا پر شکر (واجب ہے) اور جب وہ ظلم کرے گا تو اس پر گناہ اور رعایا پر صبر (واجب ہے) (بیہقی شعب الایمان)

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu'ab al-Iman]

Hadith 3665

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5008
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس افراد کا کوئی امیر نہیں ہے مگر اس کو ضرور قیامت کے دن باندھا ہوا لایا جائے گا یہاں تک کہ اس کو انصاف چھڑائے گا یا اس کو ظلم ہلاک کرے گا۔ (دارمی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3697 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 3697

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3666

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5009
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دس یا اس سے زائد افراد کے معاملہ کا کوئی بھی والی نہیں ہے مگر ضرور اس کو قیامت کے دن اللہ بزرگ و برتر اس حالت میں لائے گا کہ اس کے ہاتھ اس کی گردن سے باندھے ہوئے ہوں گے۔ اس کو اس کی نیکی چھڑائے گی یا اس کو اس کا گناہ ہلاک کرے گا۔ اس کی (امارت کی) ابتداء ملامت ہے۔ اس کا درمیانی ندامت ہے اور اس کی انتہاء قیامت کے دن رسوائی ہے۔ (احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3697 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 3697

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3667

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5010
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں اپنی امت پر تین چیزوں کا خوف کرتا ہوں۔ 1۔ کاہنوں (سین کے نام) سے بارش طلب کرنا 2۔ بادشاہ کا ظلم کرنا 3۔ تقدیر کو جھٹلانا (احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 108 (unverified) 55% confidence

Mishkat (candidate) 108

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3668

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5011Noor 5012
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امراء کے لئے ہلاکت ہے، سرداروں کے لئے ہلاکت ہے، امانت رکھنے والوں کے لئے ہلاکت ہے۔ کچھ لوگ قیامت کے دن ضرور اس بات کی تمنا کریں گے ان کی پیشانیوں کے بال کہکشاں سے لٹکے ہوئے ہوتے اور وہ زمین و آسمان کے درمیان حرکت کرتے رہتے حالانکہ وہ کسی کام پر مقرر نہیں کئے گئے۔ (شرح السنہ) اور امام احمد نے آپ کی روایت میں یہ ہے کہ ان کی پیشانی کے بال ثریا سے لٹکے ہوئے ہوتے اور وہ آسمان و زمین کے درمیان حرکت کرتے رہتے جب کہ وہ کسی چیز پر عامل مقرر نہیں کئے گئے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3730 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 3730

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3669

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5013
غالب قطانؒ ایک شخص سے وہ اپنے والد وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یقیناً سرداری حق ہے اور لوگوں کے لئے چودھریوں کا ہونا ضروری ہے لیکن سردار دوزخ میں ہیں۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2934 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3670

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5014
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دو شانوں پر مارا پھر فرمایا اے قدیم تم کامیاب ہواگر تم اس حالت میں انتقال کرو کہ تم نہ امیر تھے نہ کاتب تھے اور نہ چودھری۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2933 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3671

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5015
سیدنا معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اے معاویہ اگر تم (کسی معاملہ پر) حاکم بنائے جائیں تو اللہ سے ڈرو اور انصاف کرو“ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ گمان کرتا رہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ فرمان کی بنا پر میں ضرور اس کام میں مبتلا ہونے والا ہوں یہاں تک کہ میں مبتلا ہوگیا۔ (امام احمد، اور دلائل النبوۃ بیہقی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3723 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 3723

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3672

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5016
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو آدمی اپنے بھائی کو ڈراتے ہوئے ایک نگاہ7 بھی دیکھے تو اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن ڈرائے گا۔ (امام بیہقی شعب الایمان)

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu'ab al-Iman]

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Whoever looks at his brother with a look that frightens him,

(1) Regarding the saying: "Whoever looks at his brother with a look that frightens him," etc.: This hadith is mentioned in this chapter to indicate that merely causing fear incurs punishment on the Day of Resurrection, so how much more for greater forms of oppression? It implies that whoever looks at his brother with mercy and compassion, God will look at him with care on the Day of Resurrection, as stated in al-Marqah.

Note 1

قوله

(١) قوله: من نظر إلى أخيه نظرة يخيفه إلخ: إيراد هذ الحديث في هذا الباب للإشارة إلى أن مجرد الإخافة يترتب عليه العقوبة يوم القيامة، فكيف بما فوقها من أنواع المظلمة، ويؤخذ من مفهومه: أن من نظر بعين الرحمة والشفقة إلى أخيه نظر الله إليه بعين العناية يوم القيامة. كذا في (المرقاة).

Hadith 3673

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5017
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صاحب مکس جنت میں داخل نہیں ہوگا یعنی وہ شخص جو لوگوں سے عشر (دسواں حصہ) لیتا ہے۔ (احمد، ابوداؤد، دارمی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2937 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3674

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5018
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ قیس بن سعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسے ہی رہتے تھے جیسے کسی امیر کے پاس اس کے احکام جاری کرنے والا رہتا ہے۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7155 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3675

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5019
سیدنا کعب بن عجرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں تم کو بیوقوفوں کی امارت سے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا وہ کیا ہے یا رسول اللہ ﷺ؟ آپ ﷺ نے فرمایا عنقریب میرے بعد چند امراء ہوں گے۔ جو ان کے پاس داخل ہو کر ان کے جھوٹ پر ان کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے تو وہ مجھ سے نہیں ہیں۔ اور میں ان سے نہیں۔ اور وہ ہرگز میرے پاس حوض پر وارد نہیں ہوں گے۔ اور جو ان کے پاس داخل نہ ہوں اور نہ ان کے جھوٹ پر ان کی تصدیق کریں اور نہ ان کے ظلم پر ان کی مدد کریں تو وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں اور وہ لوگ میرے پاس حوض پر وارد ہوں گے۔ (ترمذی، نسائی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2259 (unverified) 92% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 4207 (unverified) 85% confidence · Validation similarity: 0.658

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3676

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5020Noor 5021
سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی گاؤں میں رہا اس نے ظلم کیا اور جو شکار کے پیچھے پڑا وہ غافل رہا اور جو بادشاہ کے پاس آیا فتنہ میں پڑا۔ (احمد، ترمذی، نسائی) ابوداؤد کی روایت میں ہے: جو آدمی بادشاہ کو لازم کر لیا وہ فتنہ میں پڑا اور جو کوئی بندہ بادشاہ سے قربت میں زیادہ ہوا تو وہ اللہ تعالیٰ سے دوری میں زیادہ ہوگا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2256 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2859 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2860 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 4309 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3677

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5022
یحییٰ بن ہاشم، یونس بن ابی اسحاق سے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جیسے تم ہوگے ویسا ہی تم پر امیر مقرر ہوگا“ (امام بیہقی نے شعب الایمان میں اس کی روایت کی ہے)

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu'ab al-Iman]

Hadith 3678

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5023
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں بادشاہوں کا مالک ہوں اور بادشاہوں کا بادشاہ ہوں۔ بادشاہوں کے دل میرے دست قدرت میں ہیں اور بے شک جب بندے میری اطاعت کرتے ہیں تو میں ان کے بادشاہوں کے دلوں کو ان پر رحمت و شفقت کے ساتھ موڑ دیتا ہوں اور بے شک جب بندے میری نافرمانی کرتے ہیں تو میں ان کے دلوں کو ان پر ناراضگی اور سزا کے ساتھ موڑ دیتا ہوں تو وہ ان کو برا عذاب چکھاتے ہیں پس تم بادشاہوں پر بد دعا کرنے میں اپنے آپ کو مشغول مت رکھو بلکہ ذکر اور گریہ و زاری میں اپنے آپ کو مشغول رکھو تاکہ میں تمہارے لئے تمہارے بادشاہوں کے مقابلہ میں ہو جاؤں۔ (ابو نعیم نے حلیہ میں اس کی روایت کی)۔

Hadith 3679

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5024
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پہنچی کہ اہل فارس نے کسریٰ کی بیٹی کو اپنی بادشاہ بنا لیا تو آپ ﷺ نے فرمایا وہ قوم ہرگز کامیاب نہیں ہوگی8 جس نے کسی عورت کو حاکم بنایا ہو۔ (بخاری)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4425 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7099 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

A people who entrust their affairs to a woman will never succeed

(1) Regarding the saying: "A people who entrust their affairs to a woman will never succeed": It is stated in al-Durr al-Mukhtar: Appointing an imam is one of the most important obligations, so it was prioritized over burying the one with miracles. The conditions include being a Muslim, free, male, rational, mature, capable, and from Quraysh, but not Hashimi or Alawi, and infallible.

Note 1

قوله

(١) قوله: لن يفلح قوم ولَّوا أمرهم امرأة: وقال في (الدر المختار): ونصب الإمام أهم الواجبات، فلذا قدَّموه على دفن صاحب المعجزات، ويشترط كونه مسلما حُرَّا ذَكرًا عاقلًا بالغًا قادرًا قرشيا لا هاشميًا علويًّا معصومًا.

Hadith 3680

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5025
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ستر کے دہے کے آغاز اور بے وقوفوں کی حکومت سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو۔ (احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3714 (unverified) 35% confidence
  • Candidate: Musnad Ahmad 8319 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 3714

Confidence and text similarity are not editorial verification.