Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer · Chapter 40

Chapter on The Prayer of the Traveler

Section: (2)

42 narrations · In source reading order

Hadith 1766

Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) said: "The Messenger of Allah (ﷺ) prescribed two rak’ahs during travel, just as he prescribed four rak’ahs at home."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٧٦٦ - وَعَنْهُ (رضي الله عنهما) قَالَ: افْتَرَضَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ رَكْعَتَيْنِ فِي السَّفَرِ كَمَا افْتَرَضَ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2039
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں دو رکعتیں فرض کئے (اور سفر کے یہ دو رکعت ہمیشہ کے لئے دو رکعت ہی رہے) جیسا کہ حضر میں (پہلے دو رکعت فرض کئے اور پھر دو بڑھا کر) چار رکعت فرض کر دئے۔ (اس کی روایت طبرانی نے کی ہے۔)

Hadith 1767

Volume 1

English

Ibn Umar (may Allah be pleased with him) said: "The Prophet (ﷺ) prayed at Mina as a traveler, as did Abu Bakr, Umar, and Uthman for eight years—or six years." [Narrated by Muslim] In another narration: "He prayed during travel," without specifying Mina.

العربية

Typed, pending editorial approval
١٧٦٧ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما) قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ ﷺ بِمَنِّى صَلَاةَ الْمُسَافِرِ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ ثَمَانِ سِنِينَ أَوْ قَالَ سِتَّ سِنِينَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: صَلَّى فِي السَّفَرِ» وَلَمْ يَقُلْ: بِمِنَّى».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor grouped label
37/2040-2041۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منٰی میں سفر کی نماز کی طرح (چار رکعت والی فرض نمازوں میں قصر کر کے) دو رکعت پڑھے ہیں، اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی منٰی میں مسافر کی نماز کی طرح قصر کر کے دو رکعت ہی پڑھتے رہے، اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی منٰی میں مسافر کی طرح قصر کر کے دو رکعت ہی پڑھتے رہے، اور حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ بھی منٰی میں (6) سال یا 8 سال تک مسافر کی طرح قصر کر کے دو رکعت ہی پڑھتے رہے (اور جب حضرت عثمان (جیسا کہ مرقات میں امام احمد رحمہ اللہ کے حوالے سے مذکور ہے۔ 12) مکہ معظمہ میں نکاح کر لئے تو آپ منٰی میں قصر نہیں کرتے تھے بلکہ چار رکعت پڑھا کرتے تھے)۔ (اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 694 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1768

Volume 1

English

Ibn Umar (may Allah be pleased with him) said: "I accompanied the Messenger of Allah (ﷺ) during travel, and he never prayed more than two rak’ahs until Allah took his soul. 1 I accompanied Abu Bakr, and he never prayed more than two rak’ahs until Allah took his soul. I accompanied Umar, and he never prayed more than two rak’ahs until Allah took his soul. I accompanied Uthman, and he never prayed more than two rak’ahs until Allah took his soul. Allah says: ‘Indeed, in the Messenger of Allah you have an excellent example.’ (Qur’an 33:21)"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٧٦٨ - وَعَنْهُ قَالَ: صَحْبْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ فِي السَّفَرِ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ 1، وَصَحِبْتُ أَبَا بَكْرٍ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ، وَصَحِبْتُ عُمَرَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ، وَصَحِبْتُ عُثْمَانَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ تَعَالَى، وَقَدْ قَالَ تَعَالَى: ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الأحزاب: (۲۱). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَابْنُ مَاجَه، وَرَوَى مُسْلِمُ وَأَبُو دَاوُدَ نَحْوَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2042
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ میں سفر میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ رہا۔ آپ (چار رکعت والی فرض نمازوں کو قصر کر کے دو رکعت ادا فرماتے) اور اس پر زیادتی نہیں فرمائے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات دیدی، اور میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی رہا ہوں تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی اپنی وفات تک سفر میں (چار رکعت والی فرض نماز کو) دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھے، اور میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی رہا ہوں تو حضرت عمر بھی سفر میں (چار رکعت والی فرض نماز کو) دو رکعت سے زیادہ نہیں پڑھے۔ پھر میں حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا ہوں، آپ بھی اپنے انتقال کے وقت تک (چار رکعت والی فرض نماز کو سفر میں) دو رکعت سے زیادہ نہیں پڑھے۔ اس کے بعد حضرت ابن عمر نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے (سورہ احزاب پ 21 ع 3، آیت نمبر:21 میں) ”لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ“، مسلمانو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں تمہارے لئے پیروی کا بہترین نمونہ موجود ہے)۔ (اس حدیث کی روایت بخاری اور ابن ماجہ نے کی ہے اور مسلم اور ابوداؤد نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 689a (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1102 (unverified) 90% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1223 (unverified) 87% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

This indicates the consistency of shortening prayers and its obligation. This is mentioned in Jami’ al-Athar.

(1) "This indicates the consistency of shortening prayers and its obligation. This is mentioned in Jami’ al-Athar."

Note 1

قوله

(۱) قوله: حتى قبضه الله : فيستفاد منه المواظبة على القصر ووجوبه. كذا في «جامع الآثار».

Note 1

ف: واضح ہو کہ صدر کی دونوں حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم چار رکعت والی فرض نمازوں کو ہمیشہ قصر ہی کرتے تھے۔ اور پورے چار رکعت نہیں پڑھتے تھے، اس کی وجہ یہی تھی کہ سفر میں یہ حضرات پورے چار رکعت پڑھنے کو جائز نہیں سمجھتے تھے، اگر پورے چار رکعت کا پڑھنا عزیمت ہوتا اور قصر کرنا رخصت ہوتا تو یہ حضرات کرام قصر پر مداومت نہیں فرماتے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سفر میں قصر کرنا واجب ہے اور اگر کوئی قصر نہ کرے تو گنہگار ہوگا (جامع الآثار، اعلاء السنن۔)

Hadith 1769

Volume 1

English

Sa’id ibn Shafi reported: "People began asking Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) about prayer. He said: ‘The Messenger of Allah (ﷺ) would only pray two rak’ahs when he left his family until he returned to them.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٧٦٩ - وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ شَفِيٍّ قَالَ: جَعَلَ النَّاسُ يَسْأَلُوْنَ ابْنَ عَبَّاسٍ (رضي الله عنه) عَنِ الصَّلَاةِ، فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ إِذَا خَرَجَ مِنَ اهْلِهِ لَمْ يُصَلَّ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِمْ. رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2043
سعید بن شفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ لوگ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں نماز کس طرح پڑھا کرتے تھے تو حضرت ابن عباس جواب دیتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے اہل وعیال سے رخصت ہوکر بستی سے باہر ہوتے تو چار رکعت والی فرض نماز کو دو رکعت پڑھتے تھے۔ یہاں تک کہ سفر سے واپس ہوکر پھر اہل وعیال کے پاس تشریف لا لیتے۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 1770

Volume 1

English

Awn ibn Abi Juhaifah reported from his father (may Allah be pleased with him): "The Prophet (ﷺ) went on a journey and continued praying two rak’ahs until he returned."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۷۰ - وَعَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيْهِ (رضي الله عنه) أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ خَرَجَ مُسَافِرًا فَلَمْ يَزَلْ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2045
عون بن ابی جحیفہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد نے کہا (ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھا) جس وقت آپ گھر سے نکلے پھر واپس ہونے تک (ہر چار رکعت والی فرض نماز کو قصر کر کے) دو رکعت ہی پڑھتے تھے (میں کبھی نہیں دیکھا کہ آپ فرض چار رکعت پڑھتے ہوں)۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 1771

Volume 1

English

Umar (may Allah be pleased with him) said: "Travel prayer is two rak’ahs, Eid al-Adha prayer is two rak’ahs, Eid al-Fitr prayer is two rak’ahs, and Friday prayer is two rak’ahs—complete, not shortened, as stated by Muhammad (ﷺ)."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۷۱ - وَعَنْ عُمَرَ (رضي الله عنه) قَالَ: صَلَاةُ السَّفَرِ رَكْعَتَانِ، وَصَلَاةُ الْأَضْحَى رَكْعَتَانِ، وَصَلَاةُ الْفِطْر رَكْعَتَانِ، وَصَلَاةُ الْجُمُعَة رَكْعَتَانِ، تَمَامُ غَيْرُ قَصْرٍ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ . رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَه وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ»، وَرَوَى الطَّحَاوِيُّ نَحْوَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2046
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زبان مبارک سے میں سنا ہوں کہ سفر میں چار رکعت والی فرض نماز (ابتداء سے) دو رکعت ہی ہے۔ جیسے عید اضحیٰ کی نماز بھی ابتداء ہی سے دو رکعتیں ہیں۔ ایسا ہی عید الفطر کی نماز بھی ابتداء ہی سے دو رکعت ہیں، اور اسی طرح نماز جمعہ کے بھی (ابتداء ہی سے) دو رکعت ہیں۔ یہ چاروں نمازیں اسی طرح دو دو رکعت مقرر کئے گئے ہیں، اور یہ پوری نمازیں ہیں اور اتنی ہی فرض کی گئی ہیں۔ ایسا نہیں ہوا کہ پہلے کچھ رکعات زیادہ تھے، پھر کم کر کے دو رکعت کر دئے گئے۔ (اس سے معلوم ہوا کہ سفر میں چار رکعت والی فرض بھی دو رکعت ہی مقرر کئے گئے۔ ایسا نہیں ہوا کہ چار رکعت تھے بعد میں دو رکعت کر دئے گئے۔ اس لئے سفر میں چار رکعت والی نماز کو دو رکعت ہی پڑھنا چاہئے۔ اگر چار رکعت پڑھے گا تو گنہگار ہوگا) (اس حدیث کی روایت نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے اور ابن حبان نے اس کی روایت اپنی صحیح میں کی ہے، اور امام طحاوی نے بھی اس کی روایت اسی طرح کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1063 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1420 (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1772

Volume 1

English

Ibn Umar (may Allah be pleased with him) said: "The Messenger of Allah (ﷺ) came to us when we were lost and taught us. Among what he taught us was that Allah, the Almighty, commanded us to pray two rak’ahs during travel."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۷۲ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما) قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ أَتَانَا وَنَحْنُ ضُلَّالُ يُعَلِّمُنَا، فَكَانَ فِيمَا عَلَّمَنَا أَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَمَرَنَا أَنْ نُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ فِي السَّفَرِ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2047
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ ہم طرح طرح کی گمراہیوں میں مبتلا تھے۔ (اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہم پر ہوا) کہ ہماری ہدایت کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے (آپ کی تعلیم ایسی مکمل تعلیم تھی کہ ہم تمام گمراہیوں سے ایسے ہی نجات پائے، جیسے آفتاب نکلنے سے تمام اندھیروں سے نجات مل جاتی ہے) منجملہ آپ کی تعلیمات کے ایک تعلیم یہ بھی تھی کہ آپ کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے ہم کو یہ حکم دیا کہ سفر میں (چار رکعت والی فرض نماز کو) دو رکعت ہی پڑھا کریں (اس پر اور رکعتیں زیادہ نہ کریں) اگر کوئی رکعتیں زیادہ کرے گا تو وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کا خلاف کرنے کی وجہ سے گنہگار ہوگا)۔ (اس حدیث کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1435 (unverified) 75% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1773

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘One who completes prayers during travel is like one who shortens prayers at home.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۷۳ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «الْمُتَمِّمُ الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ كَالْمُقَصِّرِ فِي الْحَضَرِ. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ فِي سُنَنَهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2048
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سفر میں (دو رکعت پڑھنا چاہئے اگر) چار رکعت پڑھے تو وہ ایسا (ہی گنہگار ہوگا اور خدا و رسول کے حکم کا خلاف کرنے والا) ہوگا جیسے حضر میں بجائے چار رکعت کے دو رکعت پڑھے (کہ وہ گنہگار ہوگا اور خدا رسول کے احکام کا خلاف کرنے والا بھی ہوگا)۔ (اس حدیث کی روایت دارقطنی نے اپنی سنن میں کی ہے۔)

Hadith 1774

Volume 1

English

Muwaraq al-‘Ijli reported: "Ibn Umar (may Allah be pleased with him) was asked about prayer during travel. He replied: ‘Two rak’ahs. Whoever opposes the Sunnah disbelieves.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٧٧٤ - وَعَنْ مُوْرَقِ الْعِجْلِيِّ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ (رضي الله عنهما) عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ، فَقَالَ: رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، مَنْ خَالَفَ السُّنَّةَ كَفَرَ. رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2049
مورق عجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ سفر میں نماز کس طرح پڑھنا چاہئے تو حضرت ابن عمر نے ارشاد فرمایا (4 رکعت والی نماز کو) دو رکعت ہی پڑھنا چاہئے۔ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ سفر میں دو رکعت ہی پڑھا کرتے تھے) جو شخص (باوجود یہ کہ اس کو معلوم ہوا ہو کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سفر میں دو رکعت ہی پڑھا کرتے تھے۔ کبھی چار رکعت نہیں پڑھے ہیں، یہ سن کر) پھر حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خلاف کرے گا تو وہ کافر ہوگا۔ (اس کی روایت عبدالرزاق نے کی ہے۔)

Hadith 1775

Volume 1

English

Safwan ibn Muhriz reported: "I asked Ibn Umar (may Allah be pleased with him) about prayer during travel. He said: ‘I fear you may lie. Two rak’ahs. Whoever opposes the Sunnah disbelieves.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۷۵ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه) قَالَ: سَأَلَ صَفْوَانُ بْنُ مُحْرِزِ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ، فَقَالَ: أَخْشَى أَنْ تَكَذبَ عَلَى رَكْعَتَانِ، مَنْ خَالَفَ السُّنَّةَ كَفَرَ رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2050
مورق عجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ صفوان بن محرز نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ سفر میں نماز کس طرح پڑھنا چاہئے تو حضرت ابن عمر نے ارشاد فرمایا (کہ نماز جتنی زیادہ پڑھی جائے، بہتر ہے) اگر میں کہوں (کہ سفر میں چار رکعت نہیں پڑھنا چاہئے، صرف دو رکعت پڑھا کریں) (یہ سن کر تم کو یقین نہ آئے گا اور تم کہو گے کہ چار رکعت نماز پڑھنے سے روک رہے ہیں، اس لئے) مجھے خوف ہو رہا ہے کہ تم مجھ پر جھوٹ کا الزام لگاؤ گے۔ (ایسا نہیں ہے میں یہ اپنی طرف سے نہیں کہہ رہا ہوں۔ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سفر میں دو رکعت پڑھتے ہوئے دیکھا اور حضرت سے سنا بھی ہوں کہ سفر میں دو رکعت ہی پڑھنا چاہئے) پھر جو شخص حضرت کے قول و فعل کا قصداً خلاف کرے تو وہ کافر ہوگا۔ (اس کی روایت امام طحاوی اور بیہقی نے کی ہے۔)

Hadith 1776

Volume 1

English

Hammam ibn al-Harith reported: "Umar (may Allah be pleased with him) prayed two rak’ahs in Makkah and then said: ‘O people of Makkah, complete your prayers, for we are travelers.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٧٧٦ - وَعَنْ هُمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ عُمَرَ (رضي الله عنه) صَلَّى بِمَكَّةَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَهْلَ مَكَّةَ، أَتِمُوْا صَلَاتَكُمْ؛ فَإِنَّا قَوْمٌ سَفَرُ. رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2051
ہمام بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ایک دفعہ مکہ معظمہ آئے اور (چار رکعت والی فرض نماز کو) دو رکعت پڑھائے (جب سلام پھیر چکے تو) فرمایا: اے اہل مکہ! آپ لوگ اپنی نماز پوری کر لیں، کیونکہ ہم مسافر ہیں۔ (اسی لئے رد المحتار میں لکھا ہے کہ جب امام مسافر ہو، اور مقتدی سب کے سب مقیم ہوں یا تھوڑے، ان میں سے مسافر ہوں تو امام کو چاہئے کہ سلام پھیر کر کہہ دے کہ تم اپنی نماز پوری کرلو، ہم مسافر ہیں)۔ (اس حدیث کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔12)

Hadith 1777

Volume 1

English

Ali ibn Rabi’ah al-Walibi reported: "I asked Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with him): ‘For how long do we shorten prayers?’ He replied: ‘Do you know al-Suwayda?’ I said: ‘No, but I have heard of it.’ He said: ‘It is three nights’ journey. When we travel to it, we shorten our prayers.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۷۷ - وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْوَالِبِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ (رضي الله عنهما): إِلَى كَمْ نَقْصُرُ الصَّلَاةَ؟ فَقَالَ: أَتَعْرِفُ السُّوْيْدَاءَ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا ، وَلَكِنِّي قَدْ سَمِعْتُ بِهَا. قَالَ: هِيَ ثَلَاثُ1 لَيَالٍ قَوَاصِدَ، فَإِذَا خَرَجْنَا إِلَيْهَا قَصَرْنَا الصَّلَاةَ. رَوَاهُ مُحَمَّدٌ فِي الْآثَارِ»، وَقَالَ فِي آثَارِ السُّنَنِ»: إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2052
علی بن ربیعہ والبی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ ہم کم از کم کتنی مسافت پر قصر کریں؟ آپ نے فرمایا: کیا تم مقام سویداء کو جانتے ہو؟ میں نے کہا: دیکھا تو نہیں، ہاں سنا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ وہ تین متوسط راتوں کی مسافت پر ہے (جس کے تین منزل ہوتے ہیں، ہر منزل 8 کوس تو تین منزل کے 24 کوس یعنی 48 میل ہوئے) پس جب ہم (48 میل یا اس سے زیادہ) کی مسافت کے ارادے سے نکلتے ہیں تو ہم (چار رکعت والی فرض) نماز کو قصر کر کے دو رکعت پڑھتے ہیں۔ اس حدیث میں قصر کے لئے جیسے تین منزل کا
Commentary and footnotes (3)

Note 1

Our scholars determined the distance to be three days based on the Hadith in the Sahihayn: ‘A woman should not travel for three days except with a mahram.’ Another Hadith states: ‘A resident may wipe over his socks for a day and a night, and a traveler for three days and nights.’ This is also supported by this Hadith. This is mentioned in Al-Ta’liq al-Mumjad. In Al-Mirqat, Ibn al-Humam said: ‘This indicates shortening prayers for a distance less than three days, based on the Hadith of Ibn Abbas: “O people of Makkah, do not shorten prayers for less than four barid (approximately 48 miles) from Makkah to ‘Asfan.

(1)  "Our scholars determined the distance to be three days based on the Hadith in the Sahihayn: ‘A woman should not travel for three days except with a mahram.’ Another Hadith states: ‘A resident may wipe over his socks for a day and a night, and a traveler for three days and nights.’ This is also supported by this Hadith. This is mentioned in Al-Ta’liq al-Mumjad. In Al-Mirqat, Ibn al-Humam said: ‘This indicates shortening prayers for a distance less than three days, based on the Hadith of Ibn Abbas: “O people of Makkah, do not shorten prayers for less than four barid (approximately 48 miles) from Makkah to ‘Asfan.” This suggests shortening prayers for four barid, which can be covered in less than three days.’ However, this Hadith is weakened due to the weakness of its narrator, Abd al-Wahhab ibn Mujahid, leaving no evidence for shortening prayers for shorter distances."

Note 1

قوله

(۱) قوله: هي ثلاث ليال: ذهب أصحابنا إلى التقدير بثلاثة أيام؛ أخذا من حديث الصحيحين: لا تسافر المرأة ثلاثة أيام إلا مع ذي رحم محرم، ومن حديث: يمسح المقيم يوما وليلة والمسافر ثلاثة أيام ولياليها، ومن هذا الحديث. كذا في التعليق الممجد». وقال في «المرقاة»: قال ابن الهمام: ويدل على القصر لمسافة أقل من ثلاثة أيام حديث ابن عباس عنه ﷺ قال: يا أهل مكة لا تقصروا في أدنى أربعة برد من مكة إلى عسفان ؛ فإنه يفيد القصر في أربعة برد، وهي تقطع في أقل من ثلاثة أيام. وأجيب: يُضعف الحديث بضعف رواية عبد الوهاب بن مجاهد، فبقي قصر الأقل بلا دليل.

Note 1

اندازہ بتلایا گیا ہے۔ ایسا ہی اور موقعوں پر بھی مسافر کے لئے تین کے عدد کا لحاظ کیا گیا ہے۔ مثلاً عورت تین منزل کا سفر کرنا چاہے تو اس کو محرم ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ ایسا ہی مسافر کو تین دن رات تک موزوں پر مسح کرنے کا حکم ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ مسافر کے لئے اور موقعوں پر بھی تین دن کا لحاظ رکھا گیا ہے۔ اس لئے سفر میں قصر کے لئے بھی تین منزل کا اعتبار کیا گیا) (تعلیق ممجد میں ایسا ہی مذکور ہے۔12) (اس حدیث کی روایت امام محمد رحمہ اللہ علیہ نے کتاب الآثار میں کی ہے اور آثار السنن میں لکھا ہے کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔)