Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer · Chapter 7

Chapter on the Adhan

7 narrations · In source reading order

Hadith 939

Volume 1

English

It is narrated from Bilal (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah (peace be upon him) said to him: "Do not call the Adhan until the dawn becomes clear to you like this," 1 and he spread his hands horizontally. [Narrated by Abu Dawud, who did not weaken it and Al-Bayhaqi also narrated something similar] In Al-Imam, it is said: "The narrators of its chain are trustworthy." In the narration of 'Abdul-'Aziz ibn Abi Rawad from Ibn 'Umar, it is mentioned that Bilal called the Adhan before Fajr, and the Messenger of Allah (peace be upon him) became angry.

العربية

Typed, pending editorial approval
٩٣٩ - وَعَنْ بِلَالٍ : أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ قَالَ لَهُ : لَا تُؤَذِّنْ حَتَّى يَسْتَبِينَ لَكَ الْفَجْرُ هَكَذَا 1، وَمَدَّ يَدَيْهِ عَرْضًا . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَلَمْ يُضَعَّفْهُ، وَرَوَى الْبَيْهَقِيُّ نَحْوَهُ. قَالَ فِي الْإِمَامِ»: رِجَالُ إِسْنَادِهِ ثِقَاتٌ. وَفِي رِوَايَةِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ بِلَالًا أَذَّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ فَغَضِبَ رَسُولُ اللهِ ﷺ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1050Noor 1051
بلال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تک فجر کی روشنی اس طرح ظاہر نہ ہو جائے اذان مت دیا کرو، اس طرح فرماتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دست مبارک کو آسمان کی طرف عرض میں پھیلایا۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور ابوداؤد نے اس حدیث کو ضعیف نہیں قرار دیا اور بیہقی نے بھی اس طرح روایت کی ہے۔ الامام میں کہا ہے کہ اس سند کے راوی سب ثقہ ہیں۔) عبدالعزیز بن ابی رواد کی روایت میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بلال رضی اللہ عنہ نے صبح صادق طلوع ہونے سے پہلے اذان دے دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غضبناک ہوئے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 534 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Do not call the Adhan until the dawn becomes clear to you like this

(1) Explanation of the statement: "Do not call the Adhan until the dawn becomes clear to you like this": This means that the Adhan should not be called before the time for prayer has entered, and it should be repeated at the correct time. This is because the Adhan is for informing people, and calling it before the time is misleading. Abu Yusuf and Imam Shafi'i held the opinion that it is permissible to call the Adhan for Fajr in the latter half of the night, based on the practice of the people of the Two Holy Mosques. However, the evidence against this is this hadith. As mentioned in Al-Hidayah: "If it is said that the hadith states, 'Do not be deceived by Bilal's Adhan,' and it is understood that he used to call the Adhan before the time, we respond that this is evidence for us, as the Prophet (peace be upon him) did not consider his Adhan valid and instructed people not to rely on it like they would rely on the Adhan called at the correct time. He said, 'Do not be deceived by Bilal's Adhan, for he calls it to wake up those who are praying at night, to allow those fasting to eat their pre-dawn meal, and to wake up those who are sleeping. So eat and drink until Ibn Umm Maktum calls the Adhan.' Ibn Umm Maktum was blind and would not call the Adhan until he heard people saying, 'It has become morning.'"

Note 1

قوله

(۱) قوله : لا تؤذن حتى يستبين لك الفجر هكذا يعني لا يُؤذِّنُ لصلاة قبل دخول وقتها ويعاد في الوقت؛ لأن الأذان للإعلام، وقبل الوقت تجهيل. وقال أبو يوسف وهو قول الشافعي: يجوز للفجر في النصف الأخير من الليل؛ لتوارث أهل الحرمين. والحجة على الكل هذا الحديث. قاله في الهداية». وقال في النهاية»: فإن قيل: جاء في الحديث: لايغرنكم أذان بلال، ويعلم به أنه كان يؤذن قبل الوقت. قلنا: هو حجة لنا حيث لم يعتبر النبي ﷺ أذانه، وأمر الناس بأن لا يعتبروا أذانه مثل اعتبارهم الأذان في الوقت. وقال: ولا يغرنكم أذان بلال؛ فإنه يؤذن ليرجع قائمكم ويتسحر صائمكم ويقوم نائمكم، فكلوا واشربوا حتى يؤذن ابن أم مكتوم، وكان هو أعمى، لا يؤذن حتى يسمع الناس يقولون: أصبحت.

Note 1

ف(1): اس حدیث میں مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ جب تک صبح صادق نہ ہو فجر کی اذان نہ دیا کرو، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وقت سے پہلے اذان دینا جائز نہیں ہے۔12 ف(2): اس حدیث میں مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا کہ جب تک صبح صادق طلوع نہ ہو فجر کی اذان نہ دیا کرو۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی نماز کی اذان اس کے وقت کے شروع ہونے سے پہلے نہ دی جائے اور اگر وقت سے پہلے اذان دی گئی ہے تو وقت شروع ہونے پر اس کا اعادہ کیا جائے اس کی وجہ یہ ہے کہ اذان جماعت کی اطلاع کیلئے دی جاتی ہے اور وقت سے پہلے اذان دینے سے اذان کی جو غرض ہے کہ جماعت کے وقت سے مطلع کیا جائے، وہ غرض حاصل نہیں ہوتی تو گویا وقت سے پہلے اذان دینا جماعت کے وقت سے بے خبر رکھنا ہوا، البتہ فجر کی اذان کے بارے میں امام ابویوسف رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ رات کے نصف آخر میں فجر کی اذان جائز ہے اور امام شافعی رحمہ اللہ کا بھی یہی قول ہے، کیونکہ اس پر اہل حرمین کا نسلاً بعد نسلٍ عمل درآمد ہے لیکن یہ حدیث سب پر حجت ہے یہ ہدایہ سے ماخوذ ہے اور نہایہ میں مذکور ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ حدیث میں ”لَا يَغُرَّنَّكَ أَذَانُ بِلَالٍ“ (یعنی تم کو بلال رضی اللہ عنہ کی اذان دھوکہ نہ دے) جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بلال رضی اللہ عنہ قبل از وقت اذان دیا کرتے تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ بھی ہماری دلیل ہے اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کے اذان کا اعتبار نہیں کیا اور لوگوں کو حکم دیا کہ بلال رضی اللہ عنہ کے اذان کا ایسا اعتبار نہ کریں جیسا کہ وقت کے اندر کی اذان کا اعتبار کیا کرتے ہیں، جب ہی تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلال رضی اللہ عنہ کی اذان تم کو دھوکہ نہ دے، بلال رضی اللہ عنہ اس لئے اذان دیتے ہیں کہ شب میں عبادت کرنے والا عبادت کو ختم کر دے، روزہ دار سحری کرے اور سونے والا نیند سے اٹھے اس لئے ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کے اذان شروع کرنے تک کھاتے پیتے رہو، کیونکہ ابن مکتوم رضی اللہ عنہ نابینا تھے اور جب تک لوگوں سے یہ نہ سن لیتے تھے کہ صبح صادق ہو چکی ہے اس وقت تک اذان نہیں دیا کرتے تھے۔12

Hadith 940

Volume 1

English

It is narrated from Ibn 'Umar (may Allah be pleased with him) that the Prophet (peace be upon him) said to him: "What made you do that?" He replied, "I woke up while I was drowsy and thought that dawn had broken." The Prophet (peace be upon him) then instructed him to announce: "Indeed, the servant has slept."

العربية

Typed, pending editorial approval
٩٤٠ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما): أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لَهُ: «مَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ قَالَ: اسْتَيْقَظْتُ وَأَنَا وَسْنَانُ فَظَنَنْتُ أَنَّ الْفَجْرَ قَدْ طَلَعَ ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ ﷺ أَنْ يُنَادِيَ عَلَى نَفْسِهِ: أَلَا إِنَّ الْعَبْدَ قَدْ نَامَ. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ نَحْوَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1052
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ کس لئے تم نے صبح صادق سے پہلے اذان دی ہے؟ تو بلال رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ میں نیند سے اونگھتا ہوا اٹھا اور گمان کیا کہ صبح صادق ہوگئی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ وہ اپنی طرف سے اس معذرت کا اعلان کر لیں کہ بندہ وقت معلوم کرنے سے بے خبر تھا اور نیند میں تھا۔ (اس کی روایت بیہقی نے کی ہے، اور ابوداؤد نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 531 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ وقت سے پہلے اذان دینا جائز نہیں۔12

Hadith 941

Volume 1

English

It is narrated from Malik ibn Al-Huwayrith (may Allah be pleased with him) that he said: I came to the Prophet (peace be upon him) with my cousin, and he said: "When you travel, call the Adhan and Iqamah, and let the elder among you lead the prayer."

العربية

Typed, pending editorial approval
٩٤١ - وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ (رضي الله عنه) قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ أَنَا وَابْنُ عَمَّ لِي، فَقَالَ: إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذْنَا وَأَقِيْمَا، وَلْيَؤُمَكُمَا أَكْبَرُ كُمَا». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1053
مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں اور میرے ایک چچا زاد بھائی ہم دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم سفر کو نکلو تو اذان دیا کرو اور اقامت کہا کرو اور تم دونوں میں سے جو بڑا ہے وہ امامت کیا کرے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 630 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 942

Volume 1

English

It is narrated from Burayd ibn Abi Maryam, from his father (may Allah be pleased with him), that he said: We were traveling with the Messenger of Allah (peace be upon him) and journeyed through the night. When dawn approached, the Messenger of Allah (peace be upon him) dismounted and slept, and the people also slept. They did not wake up until the sun had risen. The Messenger of Allah (peace be upon him) ordered the Mu'adhdhin to call the Adhan, 2 then he prayed the two Rak'ahs before Fajr. After that, he ordered the Iqamah to be called and led the people in prayer. Then he told us about what would happen until the Hour is established. [Narrated by Al-Nasa’i, and Abu Dawud, Al-Hakim, Al-Bazzar, At-Tabarani, and Al-Bayhaqi narrated something similar.

العربية

Typed, pending editorial approval
٩٤٢ - وَعَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِيْهِ (رضي الله عنه) قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ فِي سَفَرٍ فَأَسْرَيْنَا لَيْلَةً، فَلَمَّا كَانَ فِي وَجْهِ الصُّبْحِ نَزَلَ رَسُوْلُ اللهِ ، فَنَامَ وَنَامَ النَّاسُ، فَلَمْ يَسْتَيْقِظُ إِلَّا بِالشَّمْسِ قَدْ طَلَعَتْ عَلَيْنَا ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ ﷺ الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ، ثُمَّ صَلَّى2 الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ، فَصَلَّى بِالنَّاسِ، ثُمَّ حَدَّثَنَا مَا هُوَ كَائِنُ حَتَّى تَقُوْمَ السَّاعَةُ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالْحَاكِمُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ نَحْوَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1054
برید بن ابی مریم رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، ان کے والد نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے ایک رات ہم چلتے رہے جب صبح قریب ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مقام پر اترے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نیند آگئی اور ہم سب لوگ بھی سو گئے (سب سے پہلے) حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایسے وقت بیدار ہوئے کہ آفتاب نکل چکا تھا اور دھوپ ہم پر گر رہی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کے فرض سے پہلے دو رکعت سنت ادا فرمائی پھر حکم دیا تو مؤذن نے اقامت کہی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو فرض پڑھائی، پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے قیامت تک جتنی چیزیں ہونے والی تھیں ہم کو سب بیان فرمائیں۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے اور اسی طرح ابوداؤد، حاکم، بزار، طبرانی اور بیہقی نے بھی اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 624 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 2

He called the Adhan, then prayed...

(2) Explanation of the statement: "He called the Adhan, then prayed...": In Al-Hidayah, it is said: "The Adhan and Iqamah are called for a missed prayer because the Prophet (peace be upon him) made up for the Fajr prayer after the night of delay with both the Adhan and Iqamah. This is evidence against Imam Shafi'i, who considered the Iqamah sufficient." In Al-'Inayah, it is said: "It cannot be said that it is narrated that the Prophet (peace be upon him) ordered Bilal to call only the Iqamah without mentioning the Adhan, because the incident is the same, and acting upon the additional narration is preferable. However, this is debatable because that is only valid if the narrators are the same, which is not confirmed here. The response is that when narrators are multiple, the two narrations are acted upon only if it is possible to reconcile them, which is not possible here because the incident is the same."

Note 2

قوله

(۲) قوله: فأذن ثم صلّى إلخ : وقال في «الهداية»: ويؤذن للفائتة ويقيم؛ لأنه قضى الفجر غداة ليلة التعريس بأذان وإقامة، وهو حجة على الشافعي في اكتفائه بالإقامة. انتهي وقال في العناية»: لا يقال: قد روي أن النبي أمر بلالا فأقام بدون ذكر الأذان؛ لأن القصة واحدة، فالعمل بالزيادة أولى، وفيه نظر؛ لأن ذلك إنما يكون إذا كان راويهما واحدا، ولم يثبت ههنا كذلك. والجواب: أن الراوي إذا كان متعددا إنما يعمل بخبرين إذا أمكن العمل بهما، ولا يمكن ههنا؛ لكون القصة واحدة.

Note 1

ف: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ قضاء نماز کیلئے بھی اذان اور اقامت دونوں کہی جائیں، یہی حنفی مذہب ہے، چنانچہ ہدایہ میں مذکور ہے کہ قضاء نماز کے ادا کرتے وقت اذان دے اور اقامت بھی کہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لیلہ التعریس کے موقع پر نماز فجر کی قضاء، اذان و اقامت کے ساتھ ادا فرمائی ہے اور یہ امام شافعی رحمہ اللہ پر حجت ہے، اس لئے کہ امام موصوف قضاء نمازوں کی ادائی میں صرف اقامت پر اکتفا فرماتے ہیں۔12

Hadith 943

Volume 1

English

It is narrated from Abu Qatadah (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "When the Iqamah is called, do not stand until you see me come out." This is agreed upon (by Al-Bukhari and Muslim] In An-Nakhirah, it is said: "If the Imam is outside the mosque, when he enters from behind the rows, the people stand as soon as they see him. In Ad-Durr Al-Mukhtar, it is stated: 'If he enters from the front, they stand when their eyes fall upon him.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٩٤٣ - وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُوْمُوا حَتَّى تَرَوْنِي قَدْ خَرَجْتُ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي النَّخِيرَةِ»: أَمَّا إِذَا كَانَ الْإِمَامُ خَارِجَ الْمَسْجِدِ فَإِنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ مِنْ وَرَاءِ الصُّفُوْفِ يَقُوْمُوْنَ كَمَا رَأَوُا الْإِمَامَ. وَعِبَارَةُ الدُّرِّ الْمُخْتَارِ» فِي هَذَا الْمَقَامِ: وَإِنْ دَخَلَ مِنْ قُدَّامٍ قَامُوا حِيْنَ يَقَعُ بَصَرُهُمْ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1055
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو تم اسی وقت اٹھو جب مجھے دیکھ لو کہ میں حجرے سے نکل گیا ہوں۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 637 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 604a (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ذخیرہ میں ہے کہ اگر امام مسجد کے باہر ہو اور صفوں کے پیچھے سے مسجد میں داخل ہو رہا ہے تو نمازی امام کو دیکھتے ہی کھڑے ہو جائیں اور درمختار کی عبارت یہ ہے کہ اگر امام سامنے سے مسجد میں داخل ہو رہا ہے تو امام پر نگاہ پڑتے ہی مقتدی کھڑے ہو جائیں۔12

Hadith 944

Volume 1

English

It is narrated from Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "When the Iqamah is called, do not come to it running. Come to it walking, and maintain tranquility. Pray what you catch, and complete what you miss." 1 [Narrated by Abu Dawud, At-Tahawi, and Ibn Abi Shaybah 2 with a Sahih chain from Abu Dharr] Ibn Hazm narrated it with a similar chain from Abu Hurairah, and Al-Bayhaqi narrated it with an acceptable chain from Mu'adh ibn Jabal (may Allah be pleased with him). In a narration by Muslim: "When one of you is heading to prayer, he is in a state of prayer." Muhammad (may Allah have mercy on him) said: "Do not rush into bowing or starting until you reach the row and stand in it."

العربية

Typed, pending editorial approval
٩٤٤ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ ﷺ قَالَ: «إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَأْتُوْهَا تَسْعَوْنَ، وَأَتُوْهَا تَمْشُوْنَ، وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ ، فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوْا وَمَا فَاتَكُمْ فَاقْضُوا». 1 رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالطَّحَاوِيُّ وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ 2 بِسَنَدٍ صَحِيحٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ . وَابْنُ حَزْمٍ بِسَنَدٍ مِثْلِهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَالْبَيْهَقِيُّ بِسَنَدٍ لَا بَأْسَ بِهِ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ له. وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: «فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا كَانَ يَعْمِدُ إِلَى الصَّلَاةِ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ. وَقَالَ مُحَمَّدٌ : لَا تُعَجِّلَنَّ بِرُكُوْعٍ وَلَا افْتِتَاحٍ حَتَّى تَصِلَ إِلَى الصَّفِّ وَتَقُوْمَ فِيْهِ.

اردو

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب نماز کی اقامت ہو جائے تو نماز کیلئے دوڑتے ہوئے مت آیا کرو، بلکہ معمولی رفتار سے اطمینان کے ساتھ آؤ اور جو کچھ نماز تم کو مل جائے اُسے جماعت سے پڑھ لو اور جو باقی رہ جائے بعد میں اس کی قضاء کر لو۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور طحاوی نے کی ہے۔) اور ابن ابی شیبہ نے سند صحیح کے ساتھ ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔ اور ابن حزم نے بھی سند صحیح سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کی روایت کی ہے۔ اور بیہقی نے سند معتبر کے ساتھ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ جب تم میں کوئی شخص نماز کا ارادہ کر لیتا ہے تو وہ اس وقت نمازی ہی میں ہوتا ہے اور امام محمد رحمہ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ جب تک تم صف میں نہ پہنچ جاؤ اور صف میں نہ کھڑے ہو جاؤ تب تک ہرگز رکوع کرنے اور تکبیر تحریمہ کہہ کر جماعت میں شریک ہونے کی عجلت مت کیا کرو۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 572 (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 602a (unverified) 91% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (5)

Note 1

Complete what you miss

(1) Explanation of the statement: "Complete what you miss": Scholars have differed regarding the terms "Qada" (making up) and "Itmam" (completing) mentioned here. Are they synonymous, or do they have different meanings? This has led to differences in opinion regarding what a person who joins the prayer late catches. Is it the beginning of his prayer or the end? There are several opinions: It is the beginning of his prayer, and he continues upon it in actions and words. This is the opinion of Imam Shafi'i, Ishaq, Al-Awza'i, and a narration from Malik and Ahmad. They use as evidence the statement: "Complete what you miss," because the term "completion" applies to the remainder of something that has already begun. It is the end of his prayer, and he is making up for what he missed in actions and words. This is the opinion of Abu Hanifah, Ahmad in one narration, Sufyan, Mujahid, and Ibn Sirin. Ibn Battal narrated this from Ibn Mas'ud, Ibn 'Umar, Ibrahim An-Nakha'i, Ash-Sha'bi, and Abu Qilabah. They use as evidence the statement: "Complete what you miss." The response to the evidence used by Imam Shafi'i and his followers, which is the statement "Complete," is that the prayer of the follower is connected to the prayer of the Imam. Therefore, the statement "Complete" is interpreted to mean that whoever makes up what he missed has completed it because the prayer is incomplete due to what was missed, and making it up completes what was lacking. This is mentioned in 'Umdat Al-Qari.

Note 2

Ibn Abi Shaybah

(2) Explanation of the statement: "Ibn Abi Shaybah": This will be discussed in the chapter on the Khutbah and prayer.

Note 1

قوله

(۱) قوله: وما فاتكم فاقضوا اختلف العلماء في القضاء والإتمام المذكورين، هل هما بمعنى واحد أو بمعنيين وترتب على ذلك خلاف في ما يدركه الداخل مع الإمام، هل هو أول صلاته أو آخرها؟ على أقوال. منها: أنه أول صلاته وأنه يكون بانيا عليه في الأفعال والأقوال، وهو قول الشافعي وإسحاق والأوزاعي، ورواية عن مالك وأحمد. واستدلوا بقوله: وما فاتكم فأتموا؛ لأن لفظ الإتمام واقع على باقي من شيء قد تقدم سائره. ومنها : أنه آخر صلاته وأنه يكون قاضيا في الأفعال والأقوال، وهو قول أبي حنيفة وأحمد في رواية وسفيان ومجاهد وابن سيرين. وقال ابن بطال وروي ذلك عن ابن مسعود وابن عمر وإبراهيم النخعي والشعبي وأبي قلابة. واستدلوا على ذلك بقوله : وما فاتكم فاقضوا والجواب عما استدل به الشافعي ومن تبعه، وهو قوله: «فأتموا»: أن صلاة المأموم مرتبطة بصلاة الإمام، فحمل قوله: «فأتموا» على أن من قضى ما فاته فقد أتم؛ لأن الصلاة تنقص بما فات، فقضاؤه إتمام لما نقص، كذا في عمدة القاري».

Note 2

(۲) قوله وابن أبي شيبة وسيجيء في باب الخطبة والصلاة». منه

Note 1

ف(1): اس حدیث میں مذکور ہے ”إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلٰوةُ فَلَا تَأْتُوهَا تَسْعَوْنَ“(جب نماز کی اقامت ہونے لگے تو تم نماز کیلئے دوڑتے ہوئے مت آیا کرو) واضح ہو کہ اقامت سن کر دوڑنے کی جو ممانعت یہاں وارد ہے وہ بھی تنزیہی ہے، چنانچہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث جو اس حدیث کے بعد آرہی ہے اس سے جماعت کیلئے بغیر مشقت کے تیزی سے آنا ثابت ہو رہا ہے۔ (التعلیق الممجد)12 ف(2): اس حدیث میں یہ بھی وارد ہے کہ ”فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَافَاتَكُمْ فَاقْضُوا“ (جو کچھ نماز تم کو مل جائے اُسے جماعت کے ساتھ پڑھ لو اور جو باقی رہ جائے بعد میں اس کی قضاء کرلو۔) اس کی تفصیل یہ ہے کہ کسی شخص کو امام کے ساتھ ابتداء نماز سے جماعت میں شرکت کا موقع نہ مل سکا اور جماعت میں وہ ایسے وقت شریک ہوا جب کہ نماز کا کچھ حصہ ہو چکا تھا، ایسے شخص کو مسبوق کہتے ہیں، ایسے لوگوں کے متعلق حدیث میں دو طرح کے الفاظ وارد ہیں۔ (1)”وَمَافَاتَكُمْ فَاقْضُوا“ (نماز کا جو حصہ امام کے ساتھ نہ ملنے سے فوت ہو گیا ہے اس کی قضاء کرلو۔) دوسرے ”وَمَافَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا“ (نماز کا جو حصہ امام کے ساتھ نہ ملنے سے فوت ہو گیا ہے اس کو تمام کرلو۔) ایک میں قضاء اور دوسرے میں اتمام کا لفظ مذکور ہے، اب اتمام اور قضاء کے معنی میں علماء کے درمیان یہ اختلاف ہے کہ کیا ان دونوں لفظوں کا مطلب ایک ہے یا دونوں کے معنی الگ الگ ہیں؟۔ اس اختلاف کی بناء پر مسبوق کے متعلق یہ اختلاف پیدا ہوا کہ مسبوق جب سے امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوا ہے تو امام کے ساتھ ادا کی ہوئی نماز مسبوق کی ابتداء ہوگی یا اُس کی آخری نماز ہوگی؟ اس بارے میں دو قول ہیں ایک قول یہ ہے کہ مسبوق جہاں سے نماز میں شریک ہوا ہے وہاں سے اس کی نماز شروع ہوئی ہے، اس لئے یہ اس کی نماز کا ابتدائی حصہ ہوگا، اور یہ شخص امام کے نماز سے فارغ ہونے کے بعد اپنی بقیہ نماز کی تکمیل کرے گا اور نماز کا وہ حصہ جس کو یہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد ادا کر رہا ہے، اس کی نماز کا آخری حصہ سمجھا جائے گا اور یہ بعد والی نماز جس کو یہ تنہا پڑھ رہا ہے امام کے ساتھ ادا شدہ نماز کا تتمہ کہلائے گی، یہ امام شافعی، امام اسحاق اور امام اوزاعی رحمہم اللہ کا قول ہے اور امام مالک اور امام احمد رحمہم اللہ سے بھی ایک روایت میں اسی طرح منقول ہے اور ان سب حضرات نے حدیث کے الفاظ ”وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا“ سے استدلال کیا ہے اس لئے کہ اتمام کا تعلق ایسی شئے سے ہوتا ہے جس کی ابتداء پہلے سے ہو اور اس کا کچھ حصہ باقی رہ جائے تو اس قول کی بناء پر امام کے بعد مسبوق کی جو نماز ادا ہو رہی ہے وہ نماز کا آخری حصہ ہے۔ دوسرا قول یہ ہے کہ مسبوق جہاں سے جماعت میں شریک ہوا ہے وہ مسبوق کی نماز کا آخری حصہ ہے جیسے کہ خود امام کی نماز کا آخری حصہ ہے، اس لئے یہ شخص امام کے نماز سے فارغ ہونے کے بعد قضاء نماز جو ادا کرے گا، وہ اس کی نماز کے فوت شدہ ابتدائی حصہ کی قضاء ہوگی اور نماز کا وہ حصہ جس کو یہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد ادا کر رہا ہے اس کی نماز کا ابتدائی حصہ کہلائے گا جو قضاء ہو گیا تھا، اب وہ اس کو ادا کر رہا ہے۔ یہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ سے بھی ایک روایت اسی طرح کی ہے۔ نیز حضرت سفیان، مجاہد اور ابن سیرین رحمہم اللہ کا بھی یہی قول ہے، ابن بطال نے کہا ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے قول کی تائید حضرات ابن مسعود ابن عمر، ابراہیم نخعی، شعبی اور ابوقلابہ رضی اللہ عنہم کی روایتوں سے ہوتی ہے اور اس قول ثانی کے قائلین نے ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ”وَمَا فَاتَكُمْ فَاقْضُوا“ سے استدلال کیا ہے اور امام شافعی اور ان کے اصحاب نے فَأَتِمُّوا سے جو استدلال کیا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ مقتدی کی نماز امام کی نماز سے مربوط ہوتی ہے اور اس سے جدا نہیں ہوسکتی، اس لئے امام کی نماز کا جو آخری حصہ ہے وہ مسبوق کی نماز کا بھی لازماً آخری حصہ متصور ہوگا ورنہ امام کی اقتداء کے منشاء کے خلاف ہوگا، اس بناء پر ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ”فَأَتِمُّوا“ کو بمعنی ”فَاقْضُوا“ اس طرح محمول کیا جائے گا کہ جس نے نماز کے فوت شدہ حصہ کی قضاء کی تو اس نے اپنی نماز کو تمام کر لیا یعنی مکمل کر لیا اس کی وجہ یہ ہے کہ نماز کے فوت شدہ حصہ کے باقی رہ جانے سے اس شخص کی نماز ناقص تھی اور اس شخص نے امام کے نماز ختم کرنے کے بعد نماز کے باقی حصہ کو ادا کر کے اپنی اس ناقص نماز کو تمام کر لیا۔ (یہ عمدۃ القاری میں مذکور ہے)۔ اس کو مثال سے اس طرح سمجھئے: ایک شخص ظہر کی جماعت میں امام کے ساتھ ایسے وقت شریک ہوا جبکہ امام کی دو رکعتیں ہو چکی تھیں اور اس نے امام کے ساتھ آخری دو رکعتیں ادا کر لیں تو امام شافعی رحمہ اللہ کے قول کے لحاظ سے امام کے ساتھ اس نے آخری جو دو رکعتیں ادا کی ہیں اس کی پہلی دو رکعتیں ہوں گی اور اب وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد جو دو رکعتیں ادا کر رہا ہے اس کی آخری دو رکعتیں ہیں کہ وہ ان دو رکعتوں سے اپنی نماز کو تمام کر رہا ہے اس لئے وہ ان دونوں میں صرف سورہ فاتحہ پڑھے گا، ضم سورہ نہیں کرے گا، اس کے برخلاف امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے قول کے لحاظ سے اس مسبوق نے امام کے ساتھ جو دو رکعتیں ادا کی ہیں وہ امام کی رکعتوں کی طرح اس کی بھی آخری دو رکعتیں ہیں اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد یہ جو دو فوت شدہ رکعتیں ادا کرے گا اس کی پہلی دو رکعتیں ہیں جو قضاء ہوئی ہیں، جن کو یہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد ادا کر رہا ہے اس وجہ سے وہ ان دونوں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ ضم سورہ بھی کرے گا اور جن حدیثوں میں ”فَاقْضُوا“ کا ذکر ہے اس کی یہی تفصیل ہے۔12

Hadith 945

Volume 1

English

It is narrated from Nafi' that Ibn 'Umar (may Allah be pleased with him) heard the Iqamah while he was in Al-Baqi', so he walked quickly.

العربية

Typed, pending editorial approval
٩٤٥ - وَعَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ سَمِعَ الْإِقَامَةَ وَهُوَ بِالْبَقِيعِ، فَأَسْرَعَ الْمَشْيَ. رَوَاهُ مُحَمَّدُ عَنْ مَالِكٍ وَقَالَ: هَذَا لَا بَأْسَ بِهِ مَا لَمْ يَجْهَدْ نَفْسَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1061
نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما بقیع کو گئے ہوئے تھے ان کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقامت کی آواز بقیع میں سنائی دی جس پر وہ وہاں سے تیزی سے آئے۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

(اس کی روایت امام محمد نے امام مالک سے کی ہے اور کہا ہے کہ شرکت نماز کیلئے تیز چل کر آنے میں کوئی مضائقہ نہیں، بشرطیکہ اپنے کو نہ تھکائے اور تکلیف نہ ہو۔)