علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: نماز کی کنجی طہارت اور وضوء ہے اور اس کی تحریم پہلی تکبیر اور اس کی تحلیل سلام ہے۔ (اس کی
روایت ابوداؤد، ترمذی اور دارمی نے کی ہے۔)۔
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: تکبیر تحریمہ کہنے سے نماز شروع ہوجاتی ہے اور ساری حلال چیزیں یعنی کھانا پینا اور وہ
سارے افعال جو نماز کے منافی ہیں حرام ہوجاتے ہیں اور سلام پھیرنے سے یہ تمام چیزیں پھر حلال
ہوجاتی ہیں۔12
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: جنت کی کنجی نماز ہے اور نماز کی کنجی طہارت اور وضوء ہے۔ (امام احمد نے اس کی روایت کی
ہے۔)
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
The key to Paradise
(1) The statement "The key to Paradise" means the key to its levels, for it has already been mentioned that the key to it is the word of Tawhid (monotheism). Al-Mirqat
Note 1
قوله
(۱) قوله : مفتاح الجنة: أي مفتاح درجاتها، وإلا فقد تقدم أن مفتاحها كلمة التوحيد. «المرقاة».
Note 1
ف: اس حدیث میں جنت کی کنجی سے مراد جنت کے درجات کی کنجی ہے، اس سے قبل حدیث
میں یہ گزر چکا ہے کہ درحقیقت کلمۂ توحید جنت کی کنجی ہے۔ (ماخوذ از مرقات12)۔
شبیب بن ابی روح رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھی جس میں سورۂ روم
کی تلاوت فرمائی تو آپ کو تشابہ ہو گیا، جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ
ہمارے ساتھ نماز پڑھتے ہیں اور اچھی طرح طہارت نہیں کرتے، یہی لوگ ہم کو قرآن کے پڑھنے میں
تشابہ میں ڈال دیتے ہیں۔ (نسائی نے اس کی روایت کی ہے)۔
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: تکبیر تحریمہ کہنے سے نماز شروع ہوجاتی ہے اور ساری حلال چیزیں یعنی کھانا پینا اور وہ سارے افعال جو نماز کے منافی ہیں حرام ہوجاتے ہیں اور سلام پھیرنے سے یہ تمام چیزیں پھر حلال ہوجاتی ہیں۔12