Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے) · Chapter 1

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

8 narrations · In source reading order

Hadith 2742

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3233
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نانوے (99) نام ہیں۔ یعنی ایک کم سو۔ جو کوئی بندہ مومن ان ناموں کو یاد کر لے (اور اخلاص کے ساتھ ان کے الفاظ اور معانی کا خیال رکھتے ہوئے پڑھا کرے) تو (ان اسماء کی برکت سے وہ بلہ اول میں عظمت کے ساتھ) جنت میں داخل ہوگا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ یکتا ہیں (کہ ان کے مشابہ اور مماثل کوئی نہیں) اور وہ طاق عدد (یعنی ایک تین پانچ سات) کو پسند فرماتے ہیں۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔

Qur’an-related source paragraphs

Allah the Exalted says:

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2736 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2677a (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2286 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 2286

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (5)

Chapter-heading commentary

Say, 'Call upon Allah...'

(1) His statement: "Say, 'Call upon Allah...'" – The word "call" here means naming rather than supplication, and it takes two objects, the first of which is omitted as it is understood. The word "or" indicates choice and equivalence. Al-Tafsirat al-Ahmadiyyah mentions this.

Note 2

Allah the Exalted has...

(2) His statement: "Allah the Exalted has..." – It is recommended to say, "Allah the Exalted said," and not merely "Allah said" without adding a glorifying description. Al-Wajiz by Al-Kurdi mentions this. If a person hears one of Allah’s names, he must glorify Him and say, "SubhanAllah" or similar. If he hears the name of Allah repeatedly, he must glorify Him each time by saying, "SubhanAllah" and "TabarakAllah." Khazinat al-Fatawa and Al-'Alamgiriyyah mention this.

Chapter-heading commentary

قوله

(۱) قوله: قل ادعوا إلخ والدعاء بمعنى التسمية دون النداء، وهو يتعدى إلى مفعولين، حذف أولهما استغناء عنه و«أو» للتخير والتسوية. كذا في التفسيرات الأحمدية».

Note 2

قوله

(۲) قوله: إن الله تعالى إلخ ويستحب أن يقول: «قال الله تعالى ، ولا يقول: «قال الله بلا تعظيم بإرداف وصف صالحللتعظيم. كذا في الوجيز للكردري. رجل سمع اسما من أسماء الله تعالى يجب عليه أن يعظمه ويقول: «سبحان الله» وما أشبه ذلك، لو سمع اسم الله مرارًا يجب عليه أن يعظم، ويقول: «سبحان الله» و «تبارك الله» عند كل سماع. كذا في خزانة الفتاوى». قاله في العالمكيرية».

Note 1

ف (1): واضح ہو کہ فتاویٰ عالمگیری میں خزانۃ الفتاویٰ کے حوالے سے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام مبارک کی تعظیم کا تقاضہ ہے کہ جب بھی کوئی اللہ تعالیٰ کا نام لے تو مستحب یہ ہے کہ صرف ”اللہ“ نہ کہے بلکہ نام مبارک کے ساتھ کوئی ایسی صفت لائے جس سے اللہ تعالیٰ کی عظمت ظاہر ہوتی ہو جیسے اللہ کے بعد تعالیٰ یا ”عزوجل“ یا ”جلالہ“ وغیرہ بڑھا کر اس طرح سے نام لیا کرے: اللہ تعالیٰ، اللہ عزوجل جلالہ، اللہ جل جلالہ چاہے کتنی بار اس نام مبارک کو سنے یا یہ نام لے اتنی ہی بار مذکورہ طریقہ پر ادا کرے۔12 ف(2): اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نانوے (99) نام ہیں اس بارے میں صاحب مرقات نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام بے شمار ہیں اس لئے کہ صفات الٰہی کی کوئی حد نہیں ہے چنانچہ قرآن میں اللہ تعالیٰ کے ناموں میں ربّ، مولیٰ، نصیر، محیط اور کافی وغیرہ مذکور ہیں۔ اور حدیث شریف میں حنّان، منّان، الدائم اور الجمیل وغیرہ وارد ہیں تو مطلب اس حدیث شریف کا یہ ہوا کہ اسمائے حسنیٰ انہیں نانوے (99) ناموں میں منحصر نہیں ہیں بلکہ انہیں نانوے ناموں کو یاد کر لینے کی فضیلت اور تاثیر یہ ہے کہ بہشت حاصل ہو جاتی ہے۔ ف(3): واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ کے جتنے نام ہیں ان میں صرف ایک نام اللہ اسم علم یا اسم ذات ہے اور اس نام کے سوا جتنے نام ہیں وہ اسمائے صفات ہیں جو صفات الٰہی کے مظہر ہیں اور یہ جتنے اسمائے صفات ہیں ان سب کی نسبت اسم ذات یعنی اللہ کی طرف ہوتی ہے چنانچہ کہا جائے گا کہ: اللہ کریم ہے یہ نہیں کہا جائے گا کہ: کریم اللہ ہے۔ اور ایک حدیث شریف میں ارشاد ہے: تَخَلَّقُوا بِاَخْلَاقِ اللّٰهِ ”اللہ تعالیٰ کے صفات اپنے میں پیدا کرو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے جو اسمائے صفات ہیں جیسے رحیم کریم وغیرہ تو ان صفات کا پرتو بندہ پر پڑتا ہے تو بندہ ان صفات کا حامل ہو جاتا ہے البتہ اسم اللہ ایک ایسا اسم ہے جو اللہ تعالیٰ کی ذات عالی سے خاص ہے، اس اسم سے بندہ متخلق نہیں ہوسکتا، صرف تعلق اور نسبت قائم کر سکتا ہے، اس لئے اسم اللہ کے سوائے جتنے اسماء ہیں وہ تخلّق کے لئے ہے۔ (مرقات اور اشعۃ اللمعات) اور حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اللہ اسم اعظم ہے لیکن شرط یہ ہے کہ جب تم اللہ کہو تو تمہارے دل میں اللہ کے سوا کچھ اور نہ ہو۔ (مرقات۔12)

Hadith 2743

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3234
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ بیشک اللہ تعالیٰ کے ننانوے (99) نام ہیں (جو کوئی ان کو یاد کرے گا اور اخلاص کے ساتھ پڑھتا رہے گا۔ وہ بلا ول میں شاندار طریقہ پر) جنت میں داخل ہوگا وہ ننانوے (99) نام یہ ہیں: (1)اللّٰهُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) وہ ذات کہ جس کے سوائے کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ (2)الرَّحْمٰنُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بڑا مہربان۔ (3)الرَّحِيْمُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بے حد رحم کرنے والا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3507 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2288 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 2288

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

(4) الْمَلِكُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بادشاہ حقیقی۔ (5) الْقُدُّوسُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) نہایت پاک۔ (6) السَّلَامُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بے عیب اور سلامتی دینے والا۔ (7) الْمُؤْمِنُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) امان دینے والا۔ (8) الْمُهَيْمِنُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) نگہبان۔ (9) الْعَزِيزُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) عزت وغلبہ والا۔ (10) الْجَبَّارُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بگڑی کا بنانے والا۔ (11) الْمُتَكَبِّرُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بڑائی اور تکبر کے لائق۔ (12) الْخَالِقُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) مخلوقات کو پیدا کرنے والا۔ (13) الْمُصَوِّرُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) شکل وصورت عطا کرنے والا۔ (14) الْغَفَّارُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) گناہوں کو بخشنے والا۔ (15) الْقَهَّارُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) غالب کہ جس کے جلال وغلبہ کے سامنے جن وانس سب عاجز ہیں۔ (16) الْبَارِئُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) پروردگار۔ (17) الْوَهَّابُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بغیر بدلہ کے بہت بدلہ دینے والا۔ (18) الرَّزَّاقُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) رزق کا پیدا کرنے والا، رزق دینے والا۔ (19) الْفَتَّاحُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) رحمت اور نصرت کے دروازے کھولنے والا۔ (20) الْعَلِيمُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) ظاہر وباطن کا جاننے والا۔ (21) الْقَابِضُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) روزی، دل اور روح کا بند کرنے والا۔ (22) اَلْبَاسِطُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) روزی، دل اور روح کا کھولنے والا۔ (23) اَلْخَافِضُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) مغرور کافر اور متکبرین کو پست کرنے والا۔ (24) اَلرَّافِعُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) مومنین اور محسنین کو بلند کرنے والا۔ (25) اَلْمُعِزُّ (جَلَّ جَلَالُهٗ) عزت کا دینے والا۔ (26) اَلْمُذِلُّ (جَلَّ جَلَالُهٗ) ذلت کا دینے والا۔ (27) اَلسَّمِيعُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) ہر چیز کا سننے والا۔ (28) اَلْبَصِيرُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) ہر چیز کا دیکھنے والا۔ (29) اَلْحَكَمُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) حکم کرنے والا کہ جس کے فیصلہ کو کوئی رد نہیں کر سکتا۔ (30) اَلْعَدْلُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) انصاف کرنے والا۔ (31) اَللَّطِيفُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) اپنے بندوں پر لطف و مہربانی کرنے والا اور باریک بین (32) اَلْخَبِيرُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) ہر چیز کی خبر رکھنے والا۔ (33) اَلْحَلِيمُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بردبار اور تحمل کرنے والا۔ (34) اَلْعَظِيمُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) ایسی بڑائی اور عظمت والا جس کا کوئی ہمسر نہ ہو۔ (35) اَلْغَفُورُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بہت بخشنے والا۔ (36) اَلشَّكُورُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) تھوڑے عمل پر بہت ثواب دینے والا قدردان (37) اَلْعَلِيُّ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بلند و برتر۔ (38) اَلْكَبِيرُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) سب سے بڑا کہ اس سے بڑا کوئی نہیں۔ (39) اَلْحَفِيظُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) آفتوں سے محفوظ رکھنے والا۔ (40) اَلْمُقِيتُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) اجسام اور ارواح کو غذا دینے والا۔ (41) اَلْحَسِيبُ (جَلَّ جَلالُهٗ) قیامت کے روز بندوں کا حساب لینے والا۔ (42) اَلْجَلِيلُ (جَلَّ جَلالُهٗ) عظمت و جلال والا۔ (43) اَلْكَرِيمُ (جَلَّ جَلالُهٗ) بڑا سخی کہ جس کے دینے کی کوئی انتہا نہیں۔ (44) اَلرَّقِيبُ (جَلَّ جَلالُهٗ) ظاہر و باطن کی نگہبانی کرنے والا۔ (45) اَلْمُجِيبُ (جَلَّ جَلالُهٗ) دعاؤں کو قبول کرنے والا۔ (46) اَلْوَاسِعُ (جَلَّ جَلالُهٗ) نعمتوں کا بڑھانے والا۔ (47) اَلْحَكِيمُ (جَلَّ جَلالُهٗ) بڑی حکمتوں والا۔ (48) اَلْوَدُودُ (جَلَّ جَلالُهٗ) نیکیوں کا چاہنے والا۔ (49) اَلْمَجِيدُ (جَلَّ جَلالُهٗ) اپنی ذات اور صفات میں بزرگی اور شرف والا۔ (50) اَلْبَاعِثُ (جَلَّ جَلالُهٗ) قیامت میں مردوں کو قبروں سے اٹھانے والا۔ (51) اَلشَّهِيدُ (جَلَّ جَلالُهٗ) ہر چیز کو دیکھنے والا۔ (52) اَلْحَقُّ (جَلَّ جَلالُهٗ) ایسی ذات جو ثابت ہے اور جس کی ذات و صفات ہر شک و شبہ سے پاک ہے۔ (53) اَلْوَكِيلُ (جَلَّ جَلالُهٗ) کارساز حقیقی۔ (54) اَلْقَوِيُّ (جَلَّ جَلالُهٗ) کمال قوت اور طاقت والا ہر قسم کے ضعف و عجز سے پاک ہو۔ (55) اَلْمَتِينُ (جَلَّ جَلالُهٗ) وقار اور متانت والا۔ (56) اَلْوَلِيُّ (جَلَّ جَلالُهٗ) مومنین کو دوست رکھنے والا۔ (57) اَلْحَمِيدُ (جَلَّ جَلالُهٗ) ہر قسم کی تعریف کا مستحق۔ (58) اَلْمُحْصِي (جَلَّ جَلالُهٗ) ہر چیز کا احاطہ کرنے والا کہ کوئی چیز اس کے علم اور قدرت سے باہر نہیں۔ (59) الْمُبْدِئُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) عالم کو پہلی بار پیدا کرنے والا۔ (60) الْمُعِيدُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) عالم کو دوبارہ پیدا کرنے والا۔ (61) الْمُحْيِي (جَلَّ جَلَالُهٗ) زندہ کرنے والا۔ (62) الْمُمِيتُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) مارنے والا۔ (63) الْحَيُّ (جَلَّ جَلَالُهٗ) ازلی اور ابدی زندگی والا۔ (64) الْقَيُّومُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) اپنی ذات اور بات سے قائم رہ کر مخلوقات کو قائم رکھنے والا۔ (65) الْوَاجِدُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) ایسا غنی جو کسی چیز میں کسی کا محتاج نہ ہو۔ (66) الْمَاجِدُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) صاحب عظمت و مجد۔ (67) الْوَاحِدُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) ذات و صفات میں تنہا اور یگانہ۔ (68) الصَّمَدُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) سب سے بے نیاز اور سب اس کے محتاج۔ (69) الْقَادِرُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) کامل قدرت والا۔ (70) الْمُقْتَدِرُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) قدرت کو ظاہر کرنے والا۔ (71) الْمُقَدِّمُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) دوستوں کو آگے بڑھانے والا۔ (72) الْمُؤَخِّرُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) دشمنوں کو پیچھے کر ڈالنے والا۔ (73) الْأَوَّلُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) وہ ذات جو تمام موجودات میں سب سے پہلے ہے۔ (74) الْآخِرُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) وہ ذات جو تمام موجود کے فنا ہونے کے بعد باقی رہنے والی ہے۔ (75) الظَّاهِرُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) اپنے وجود کی نشانیوں سے آشکار۔ (76) الْبَاطِنُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) ایسا پوشیدہ کہ اس سے بڑھ کر کوئی قریب نہیں۔ (77) الْوَالِي (جَلَّ جَلَالُهٗ) سارے کاموں کا بنانے والا۔ (78) الْمُتَعَالِي (جَلَّ جَلَالُهٗ) اعلیٰ صفات والا۔ (79) الْبَرُّ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بہت احسان اور بھلائی کرنے والا۔ (80) التَّوَّابُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) خوب توبہ قبول کرنے والا۔ (81) الْمُنْتَقِمُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بدلہ لینے والا اور سرکشوں کو سزا دینے والا۔ (82) الْعَفُوُّ (جَلَّ جَلَالُهٗ) درگزر کرنے والا۔ (83) الرَّؤُوْفُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) نہایت مہربان۔ (84) مَالِكُ الْمُلْكِ (جَلَّ جَلَالُهٗ) سارے جہان کا مالک جو چاہے سو کرے (85) ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بزرگی اور بخشش والا۔ (86) الْمُقْسِطُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) عدل اور انصاف کرنے والا۔ (87) الْجَامِعُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) قیامت میں ساری مخلوقات کو جمع کرنے والا۔ (88) الْغَنِيُّ (جَلَّ جَلَالُهٗ) سب سے بے نیاز۔ (89) الْمُغْنِي (جَلَّ جَلَالُهٗ) اپنے بندوں میں جس کو چاہے بے نیاز بنا دینے والا (90) الْمَانِعُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بندوں کو نقصان اور ہلاکت سے بچانے والا (91) الضَّارُّ (جَلَّ جَلَالُهٗ) ضرر کی قدرت رکھنے والا۔ (92) النَّافِعُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) فائدہ پہنچانے والا۔ (93) النُّوْرُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) بذات خود ظاہر اور دوسروں کو ظاہر کرنے والا۔ (94) الْهَادِي (جَلَّ جَلَالُهٗ) ہدایت دینے والا۔ (95) اَلْبَدِيعُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) نادر چیزوں کا پیدا کرنے والا۔ (96) اَلْبَاقِي (جَلَّ جَلَالُهٗ) ہمیشہ ہمیشہ باقی رہنے والا۔ (97) اَلْوَارِثُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) فنائے عالم کے بعد باقی رہنے والا۔ (98) اَلرَّشِيدُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) عالم کی رہنمائی کرنے والا۔ (99) اَلصَّبُورُ (جَلَّ جَلَالُهٗ) ایسا بردبار جو عذاب دینے میں جلدی نہ کرے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے اور بیہقی نے دعوات کبیرہ میں اس کی روایت کی ہے۔

Hadith 2744

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3235
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک صحابی کو (ان الفاظ سے) دعا کرتے ہوئے سنا: اے اللہ! میں آپ سے اس بات کے وسیلہ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں آپ یکتا ہیں، بے نیاز ہیں۔ آپ نے کسی کو اولاد نہیں بنایا اور نہ آپ کسی سے پیدا ہوئے اور نہ کوئی آپ کے ہمسر ہے۔ تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی اس دعاء کو سن کر فرمایا کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم کو وسیلہ بنا کر دعاء کی ہے اور جو کوئی اس نام کو وسیلہ بنا کر دعاء کرتا ہو تو دعاء قبول ہوتی ہے۔ اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1493 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3475 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2289 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 2289

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2745

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3236
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز عشاء کے لئے مسجد میں داخل ہوا۔ میں نے دیکھا کہ ایک صاحب بلند آواز سے قرآن پڑھ رہے ہیں (میں نے اس طرح بلند آواز سے قرآن پڑھتے ہوئے دیکھ کر) عرض کیا کہ یارسول اللہ! کیا آپ ان صاحب کو ریاکار سمجھتے ہیں؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں بلکہ یہ پکے مومن ہیں اور ان میں پوری طرح رجوع الی اللہ اور انابت الٰہی ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ بلند آواز سے اس طرح قرآن پڑھنے والے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی قراءت کو نہایت توجہ سے سن رہے تھے۔ جب حضرت ابو موسیٰ تلاوت ختم کئے تو پھر بیٹھ کر دعا کرنے لگے: اے اللہ! میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ آپ ہی ایسے معبود حقیقی ہیں کہ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا اور بے نیاز ہیں نہ آپ نے کسی کو اولاد بنایا اور نہ آپ کسی سے پیدا ہوئے اور نہ کوئی آپ کا ہمسر ہے۔ حضرت ابوموسیٰ اشعری کی یہ دعا سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ انہوں نے اس اسم اعظم کو وسیلہ بنا کر دعا مانگی ہے کہ جب کوئی اس نام کو وسیلہ بنا کر دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو قبول فرما لیتے ہیں اور جو مانگتا ہے اس کو دے دیتے ہیں۔ میں نے عرض کیا کہ: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا میں ان کے لئے جو خوشخبری آپ سے سنی ہے ان کو سنا دوں؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں سنا دو۔ تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ خوشخبری حضرت ابوموسیٰ کو سنا دی تو انہوں نے کہا کہ آج سے تم میرے بھائی ہو کہ تم نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سنائی (جس میں قبولیت دعا کی خوشخبری ہے)۔ اس کی روایت رزین نے کی ہے۔

Hadith 2746

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3237
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا۔ اور ایک صاحب نماز پڑھ رہے تھے۔ انہوں نے (نماز ختم کرنے کے بعد) یہ دعا پڑھی: اے اللہ! میں آپ سے اس بات کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر قسم کی تعریف آپ ہی کو سزاوار ہے اور آپ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ آپ بڑے مہربان اور احسان کرنے والے ہیں آپ ہی نے بغیر نمونوں کے آسمان اور زمینوں کو پیدا کیا ہے۔ (ان کی یہ دعا سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص نے اللہ تعالیٰ کے اس اسم اعظم کے وسیلہ سے دعا مانگی ہے کہ جب اس کے وسیلہ سے دعا مانگی جائے تو دعا قبول ہوتی ہے اور جب کچھ مانگا جاتا ہے تو دے دیا جاتا ہے۔ اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1495 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3858 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1300 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3544 (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2290 (unverified) 83% confidence

Mishkat (candidate) 2290

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

O Allah, I ask You...

(1) His statement: "O Allah, I ask You..." – Other narrations mention similar supplications containing names not in this hadith, but the name "Allah" is present in all of them. This indicates that it is the Greatest Name. Mirqat al-Mafatih mentions this.

Note 1

قوله

(۱)قوله: اللهم إلخ : وقد ذكر في أحاديث أخر مثل ذلك، وفيها أسماء ليست في هذا الحديث إلا أن لفظ الله مذكور في الكل، فيستدل بذلك على أنه الاسم الأعظم. قاله في «المرقاة».

Hadith 2747

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3238
اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم ان دو آیتوں میں ہے: ”وَإِلٰهُكُمْ إِلٰهٌ وَاحِدٌ، اور تمہارا معبود ایک ہی معبود اور اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔ اور سورہ آل عمران کی پہلی آیت: ”آلٓمّ۔ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ“ آلٓم اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں وہی ہمیشہ ہمیشہ رہنے اور ساری ساری مخلوقات کو قائم رکھنے والا ہے۔ (سورہ آل عمران، آیت نمبر: 1)۔ اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ اور دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3478 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1496 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3855 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2748

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3239
ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم کا لفظ اللہ ہی ہے اس کی روایت امام محمد بن الحسن رحمہ اللہ علیہ نے کی ہے اور اس کو امام طحاوی نے مشکل
Commentary and footnotes (3)

Note 2

From Abu Hanifah...

(2) His statement: "From Abu Hanifah..." – In Sharh Tahreer Ibn Hammad by Ibn Hajj, it is narrated from Abu Hanifah that the Greatest Name is the word "Allah" when uttered sincerely from the heart, free from associating anything with Allah. Al-'Urf al-Shadhi mentions this.

Note 2

قوله

(۲) قوله : عن أبي حنيفة إلخ : وفي شرح تحرير ابن همام لابن حاج عن أبي حنيفة أن الاسم الأعظم هو لفظ الله إذا قلته من أصل قلبك وأنت صاف عن غير الله. قاله في العرف الشذي».

Note 1

الآثار میں بیان کیا ہے اور امام طحاوی نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسم اعظم کے بارے میں جو حدیثیں مروی ہیں کہ ان سب میں اس بات پر اتفاق ہے کہ اللہ تعالیٰ کا لفظ ان تمام روایتوں میں مشترک ہے لہٰذا یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسم اعظم لفظ اللہ ہی ہے۔ تو معلوم ہوا کہ احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی حضرت امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے مذہب کی تائید ہوتی ہے۔ اور عرف شذی میں ابن حاج کی شرح تحریر ابن ہمام کے حوالے سے لکھا ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ: اسم اعظم صرف لفظ اللہ ہی ہے۔ بشرطیکہ تم اس کو خالص دل کے ساتھ اس طرح کہو کہ تمہارا دل غیر اللہ سے پاک و صاف ہو۔

Hadith 2749

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3240
سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ ذوالنون یعنی حضرت یونس علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی دعا کہ جس کو انہوں نے اس وقت کی جبکہ وہ مچھلی کے پیٹ میں چلے گئے تھے یہ تھی: ”لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ اے اللہ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے آپ پاک اور بے عیب ہیں بے شک میں ہی گنہگاروں میں ہوں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ: اس دعاء سے جس کسی مسلمان نے کسی مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ کو پکارا تو اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ سے اس کی دعا کو قبول فرما لیتے ہیں۔ اس کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3505 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2292 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 2292

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: حاشیہ مشکوٰۃ میں تمام احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جمع کر کے حسب ذیل مرتب کی گئی ہے اور لکھا ہے کہ اس دعا میں اسم اعظم ضرور ہوگا تو جو کوئی اس دعا کے وسیلہ سے اپنا مطلب اللہ تعالی سے مانگے امید ہے کہ اس کی دعا ضرور قبول ہوگی۔ اول و آخر تین بار درود شریف بھی پڑھے مگر سائل کو چاہئے کہ دعا کرتے وقت اس بات کی احتیاط رکھے کہ دعا میں غیر شرعی امور نہ مانگے اور نہ کسی کا نقصان چاہے اور نہ ایسی چیز طلب کرے جو بندوں سے مانگی جاتی ہے۔ وہ دعا یہ ہے: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ . الٓمٓ . اَللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ. عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيمُ . هُوَ اللّٰهُ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ، اَلْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ، سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ . هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰى، يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ، وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ . وَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيمُ . قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِى الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ، وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ . تُولِجُ اللَّيْلَ فِى النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِى اللَّيْلِ، وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ، وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ . لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّى كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ○ اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْأَلُكَ بِاَنَّ لَكَ الْحَمْدُ. لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ الْحَنَّانُ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ. اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْأَلُكَ بِاَنِّي اَشْهَدُ اَنَّكَ اَنْتَ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ. اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْأَلُكَ بِاسْمِكَ الطَّاهِرِ الطَّيِّبِ الْمُبَارَكِ الْاَحَبِّ اِلَيْكَ الَّذِي اِذَا دُعِيتَ بِهِ اَجَبْتَ، وَاِذَا سُئِلْتَ بِهِ اَعْطَيْتَ، وَاِذَا اسْتُرْحِمْتَ بِهِ رَحِمْتَ، وَاِذَا اسْتُفْرِجْتَ بِهِ فَرَّجْتَ. اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَدْعُوكَ اللّٰهَ، وَاَدْعُوكَ الرَّحْمٰنَ وَاَدْعُوكَ الرَّحِيمَ وَاَدْعُوكَ بِاَسْمَائِكَ الْحُسْنٰى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ اَعْلَمْ. يَا رَبِّ يَا رَبِّ. اَللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ. سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ“.