Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1335

(یہ باب نماز کے بعد دعا اور ذکر کرنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز کے بعد دعا اور ذکر کرنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1335Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1520
سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کو یہ کلمات سکھایا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد (ذیل میں آنے والی چیزوں سے ان الفاظ میں پناہ مانگتے تھے ”اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ“ (اے اللہ! مجھے بزدلی اور کم ہمتی سے بچائیے، اے اللہ مجھے بخل سے بچائیے ایسا نہ ہو کہ میں مال خرچ کرنے کی جگہ خرچ نہ کروں اور ایسا نہ ہو کہ لوگوں کو علم پہنچانے میں کوتاہی کروں اور نہ ایسا ہو کہ جہاں مجھے خیرخواہی کرنا ہے وہاں خیرخواہی نہ کروں، اے اللہ! مجھے ایسی عمر کو نہ پہنچائیے کہ جس میں قویٰ ناکارہ ہو جانے سے میں آپ کی عبادت نہ کر سکوں، اے اللہ! مجھے دنیا کے فتنے سے بچائیے کہ دنیا اپنی زیب و زینت کے ساتھ میرے سامنے آ کر میرا دل لبھائے اور آخرت کو بھلا دے، اے اللہ! مجھے قبر کے عذاب سے بچائیے کہ مجھ سے ایسے کام نہ ہوں جن کی وجہ سے قبر میں عذاب ہونے لگے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)

Arabic quotation in the English source

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2822 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6374 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.