اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1519
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ہم کو حکم دیا گیا
ہے کہ ہم ہر نماز کے بعد تینتیس بار سُبْحَانَ اللّٰهِ، تینتیس بار الْحَمْدُ لِلّٰهِ اور چونتیس بار اللّٰهُ أَكْبَرُ
پڑھا کریں، اس کے بعد ایک انصاری کے خواب میں فرشتے نے آ کر پوچھا کہ کیا آپ لوگوں کو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر نماز کے بعد اتنی بار سُبْحَانَ اللّٰهِ اور اتنی بار ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ“ اور اتنی بار اللّٰهُ
أَكْبَرُ پڑھنے کا حکم دیا ہے؟ ان انصاری نے خواب میں جواب دیا کہ ہاں ایسا ہی حضور علیہ السلام کا حکم
ہوا ہے، پس ان کو خواب ہی میں اس فرشتے نے کہا کہ ان تینوں کلمات کی تعداد کو (25,25) بار کر لو اور
اس میں (25) بار لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کا بھی اضافہ کر دو اس طرح یہ سو ہوئے) جب صبح ہوئی تو انصاری
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنا خواب سنایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا کہ ہاں اس پر بھی عمل کرو تو بہتر ہے۔
(اس کی روایت امام احمد، نسائی اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1350 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.