Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1346

(یہ باب ان اعمال کے بیان میں ہے جن کا نماز میں کرنا جائز ہے

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب ان اعمال کے بیان میں ہے جن کا نماز میں کرنا جائز ہے

Zujajat al-Masabih 1346Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1531
رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی (نماز کی حالت میں) مجھے چھینک آ گئی تو میں نے کہا (سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے، ایسی تعریف جو کثرت سے کی جائے جو ریا سے پاک ہو اور خلوص سے کی جائے جس میں برکت ہی برکت ہو اور جو تعریف کرنے والے کے لئے بھی باعث برکت ہو ایسی تعریف جس کو ہمارا پروردگار پسند فرمائے اور تعریف کرنے والے سے راضی ہو جائے۔) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہو کر پلٹے تو ارشاد فرمایا کہ نماز میں چھینک کے بعد ان کلمات کا کہنے والا کون تھا؟ اس ارشاد کو سن کر کسی نے کچھ نہ کہا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ دریافت فرمایا تو بھی کسی نے کچھ نہ کہا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر تیسری دفعہ دریافت فرمایا تو رفاعہؓ نے عرض کیا کہنے والا میں تھا یا رسول اللہ، اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ وقدرت میں میری جان ہے تیس سے زائد فرشتے دوڑے اور ان میں سے ہر ایک کی کوشش یہ تھی کہ ان کلمات کو لے کر میں آسمان پر چڑھوں۔ (اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)

Arabic quotation in the English source

الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيْهِ، مُبَارَكًا عَلَيْهِ، كَمَا يُحِبُّ رَبُّنَا وَيَرْضَى

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 404 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 773 (unverified) 90% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 931 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ابن الملک نے کہا ہے کہ یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ نماز کی حالت میں نمازی کو چھینک آجائے تو اس کے لئے جائز ہے کہ وہ زبان سے الحمدللہ کہے لیکن اولیٰ یہ ہے کہ نمازی چھینک آنے پر الحمدللہ دل سے کہے یا خاموشی اختیار کرے، نہ تو دل سے الحمدللہ کہے اور نہ زبان سے۔ یہ مرقات میں مذکور ہے۔