اردو
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا کہ جس کسی کو نماز میں کوئی ایسی چیز پیش آئے جس سے نمازی کو اپنے نماز میں ہونے کی
اطلاع دینے کی ضرورت پڑے (مثلاً نمازی کو کوئی باہر بلاوے یا نمازی سے گھر میں آنے اجازت طلب
کرے یا ناواقفیت سے کوئی نمازی کے سامنے سے گزرنا چاہے) تو سبحان اللہ کہہ کر اپنا نماز میں ہونا معلوم
کرائے۔ (یہ طریقہ مردوں کے لئے ہے اور ایسی صورت میں) عورتیں دستک دے کر اپنا نماز میں ہونا
معلوم کرائیں۔ (دستک کا طریقہ یہ ہے کہ عورت اپنے سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی پشت پر
مارے، بخلاف اس کے اگر دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں سے تالی بجائے تو نماز فاسد ہو جائے گی۔)
اور دوسری روایت میں ہے کہ سبحان اللہ مردوں کے لئے ہے اور (مذکورہ طریقہ
سے) دستک دینا عورتوں سے متعلق ہے۔
(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 684 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 421a (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.