Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1482

(اس باب میں امام اور مقتدی نماز میں کس طرح کھڑے رہیں اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں امام اور مقتدی نماز میں کس طرح کھڑے رہیں اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1482Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1693
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پہلی صف پر اپنی رحمت نازل فرماتے ہیں اور فرشتے ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسری صف کے لئے (بھی یہی فرما دیجئے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (دوسری بار بھی) ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پہلی صف پر اپنی رحمت نازل فرماتے ہیں اور فرشتے ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسری صف کے لئے (بھی یہی فرما دیجئے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (تیسری بار بھی یہی) ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پہلی صف پر اپنی رحمت نازل فرماتے ہیں اور فرشتے ان کے لئے دعاء مغفرت کرتے ہیں، صحابہ کرام نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسرے صف کے لئے (بھی یہی ارشاد فرما دیجئے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (چوتھی بار) ارشاد فرمایا کہ دوسری صف پر (بھی اللہ تعالی اپنی رحمت نازل فرماتے ہیں، اور فرشتے ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ تم اپنی صفوں کو سیدھی کرو، اور مونڈھوں کو ایک دوسرے کے برابر رکھو (یعنی آگے پیچھے نہ ہو) اور نرم ہو جاؤ اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں (یعنی کوئی مونڈھے پر ہاتھ رکھ کر صف میں برابر کرے تو اس کا کہا مانو) اور صف میں شیطان کے لئے خالی جگہ نہ چھوڑو کیونکہ شیطان بکری کے بچہ کی طرح بن کر تمہارے درمیان (صف کی خالی جگہ میں) گھس جایا کرتا ہے۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1096 (unverified) 70% confidence · Validation similarity: 0.765

Mishkat (candidate) 1096

Confidence and text similarity are not editorial verification.