Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1483

(اس باب میں امام اور مقتدی نماز میں کس طرح کھڑے رہیں اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں امام اور مقتدی نماز میں کس طرح کھڑے رہیں اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1483Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1694
ام المؤمنین سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی ان لوگوں پر اپنی رحمت نازل فرماتے ہیں جو صفوں میں دائیں جانب ہوتے ہیں، اور فرشتے ان لوگوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ (بشرطیکہ صفوں کا بایاں جانب خالی نہ رہے)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 676 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1096 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 1096

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ فقہاء رحمہم اللہ نے صف بندی کا قاعدہ یہ بتلایا ہے کہ اول ایک شخص امام کے پیچھے کھڑا ہو، پھر ایک اس کے دائیں طرف ایک بائیں طرف، پھر ایک دائیں طرف ایک بائیں طرف اسی طرح کرتے رہیں، تا کہ امام سب کے بیچ میں ہو، پس دائیں جانب میں کھڑا ہونا اس وقت افضل ہے جبکہ دائیں جانب اور بائیں جانب برابر ہو، یا دائیں طرف آدمی کم ہوں ورنہ بائیں طرف کھڑا ہونا افضل ہے۔ (مرقات۔ اعلاء السنن)