اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1713
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین آدمی ایسے ہیں جن کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ (گو فرض تو ان کے ذمہ
سے ساقط ہو جاتا ہے لیکن ثواب نہیں ملتا): ایک وہ شخص ہے جو امامت کے لئے آگے بڑھ گیا، باوجود
یہ کہ جماعت اس سے ناراض ہے (اس لئے کہ یہ احکام شرعی کا خلاف کرتا ہے) دوسرے اس شخص کی
نماز قبول نہیں ہوتی (جس کو بغیر عذر کے) آخر وقت نماز کے لئے آنے کی (عادت ہو) تیسرے
اس شخص کی نماز بھی قبول نہیں ہوتی جو اپنے غلام باندی کو آزاد کر کے پھر ان کو غلام باندی بنا لے، ایسا
ہی اگر کوئی شخص کسی حُر کو جو غلام یا باندی نہ ہوں زبردستی غلام یا باندی بنا لے تو ایسے شخص کی بھی نماز
قبول نہیں ہوتی۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 593 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 970 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.