Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1500

(امامت کے بیان)

In this book

Current reading

Prayer

(امامت کے بیان)

Zujajat al-Masabih 1500Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1714
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تین آدمی ایسے ہیں (جن کی نماز قبول ہو کر آسمان کی طرف چڑھنا تو کہاں) ان کے سروں سے ایک بالشت بھی اوپر نہیں جاتی: ایک ایسا شخص جو لوگوں کی امامت کرے باوجود یہ کہ جماعت اس سے ناراض ہے (اس لئے کہ یہ شرعی احکام کا خلاف کرتا ہے) دوسرے اس عورت کی نماز قبول نہیں ہوتی جو ایسی حالت میں رات گزار دے کہ اس کا شوہر اس سے ناراض ہے (بشرطیکہ قصور عورت کا ہو) تیسرے ان دو بھائیوں کی بھی نماز قبول نہیں ہوتی جو ایک دوسرے سے (تین دن سے زیادہ) قطع تعلق کر کے (سلام و کلام موقوف کر دئے ہوں) ایسا ہی ایسے دو مسلمانوں کی نماز بھی قبول نہیں ہوتی، جو ایک دوسرے سے (تین دن سے زیادہ) قطع تعلق کر کے (سلام و کلام موقوف کر دئے ہوں) (اگر یہ قطع تعلق اللہ تعالیٰ کے واسطے ہوا ہو تو یہ اس وعید میں داخل نہ ہوں گے)۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 971 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.