اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1827
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں: (کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ
) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تہجد کے لئے کھڑے ہوئے (اور اپنی امت اور ان کے گناہ یاد
آ گئے) تو ذیل کی آیت پڑھتے پڑھتے صبح کر دیئے اور بار بار یہ فرماتے تھے: اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ
اِلٰہَ العالمین! اگر آپ (میری امت کے گنہگاروں کو ان کے گناہوں پر) سزا دیں تو یہ آپ
کے بندے ہیں (آپ کو اختیار ہے آپ کی طرف کوئی ظلم کی نسبت نہیں کر سکتا) اور اگر آپ ان کے
گناہوں کو معاف فرما دیں (تو اس کا بھی آپ کو اختیار ہے اور کوئی آپ کا ہاتھ پکڑنے والا نہیں اس
لئے کہ) آپ زبردست قدرت والے اور ایسا ہی بڑی حکمت والے ہیں (حکیم کے فعل پر کوئی
اعتراض نہیں کر سکتا)۔ (اس کی روایت نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1010 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1350 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.