اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1828
یعلی بن مَمْلَک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین ام سلمہ
رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز کیسی ہوتی تھی اور اس
میں آپ کی قرأت کس طرح ہوا کرتی؟ (یہ سن کر حضرت ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز اور آپ کی قرأت یاد آ گئی، آپ کا دل بھر آیا) اور آپ فرمانے لگیں کہ
آپ کی نماز اور آپ کی قرأت کا حال سن کر کیا کرو گے (اس لئے کہ حضور کے جیسی نماز اور قرأت
پڑھنے کی کس میں طاقت ہے؟ حضور کے دل میں محبت الٰہی اس قدر تھی کہ وہ آپ کو سونے دیتی نہ
تھی، بار بار آپ کو اٹھا کر بٹھا دیتی تھی، اس لئے آپ (نیند سے اٹھ کر) نماز تہجد ادا فرماتے، پھر جتنی
دیر آپ نے نماز پڑھی تھی، اتنی ہی دیر آپ آرام فرماتے پھر (بیدار ہو کر) جتنی دیر آپ آرام
فرماتے اتنی دیر تک نماز پڑھتے رہتے تھے، پھر جتنی دیر آپ نے نماز پڑھی تھی اتنی دیر آرام فرماتے
یہاں تک کہ صبح صادق طلوع کرتی (یہ تو آپ کی نماز کا حال ہوا۔ اب حضور کی قرأت کا حال سنو) ام
المؤمنین آپ کی قرأت کو اس طرح بیان فرمائیں کہ آپ کی قرأت نہایت ترتیل کے ساتھ ہوتی کہ ہر
حرف علیحدہ علیحدہ ہوتا اور ام المؤمنین خود بھی ترتیل کے ساتھ ایک ایک حرف الگ الگ پڑھ کر سنائیں
(کہ حضور اس طرح قرآن پڑھا کرتے تھے)۔
(اس کی روایت ابوداؤد، ترمذی اور نسائی نے کی ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1466 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2923 (unverified) 95% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1622 (unverified) 80% confidence · Validation similarity: 0.458
Confidence and text similarity are not editorial verification.