اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1856
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص پر اپنی رحمت بھیجے جو خود بھی تہجد کے لئے اٹھتا ہے اور
تہجد پڑھتا ہے اور بیوی کو (دیکھتا ہے کہ تھک گئی ہے یا سستی سے تہجد کے لئے نہیں اٹھ رہی ہے تو اس
کو) جگانے کی کوشش کرتا ہے وہ بھی اٹھ کر تہجد پڑھنے کے لئے کھڑی ہو جاتی ہے تو بہتر ہے اگر وہ
غلبہ نیند کی وجہ سے نہ جاگے تو اس کے منھ پر پانی چھڑک کر نیند سے جگاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس عورت پر
بھی اپنی رحمت بھیجے جو خود بھی تہجد کے لئے اٹھتی ہے اور تہجد پڑھتی ہے خاوند کو دیکھتی ہے کہ تھک گیا
ہے یا سستی سے تہجد کے لئے نہیں اٹھ رہا ہے تو اس کو) جگانے کی کوشش کرتی ہے اگر وہ جاگ گیا اور
تہجد پڑھنے کے لئے کھڑا ہوگیا تو بہتر ہے اگر وہ غلبۂ نیند کی وجہ سے نہ جاگے تو اس کے منھ پر پانی
چھڑک کر نیند سے جگاتی ہے (ما شاء اللہ کیسا اچھا شوہر اور کیسی اچھی بیوی ہے! اس سے معلوم ہوتا ہے
کہ ان دونوں میں کیسے محبت اور اتفاق سے گزرتی ہے، یہ دونوں اللہ کی عبادت کے لئے کیسے آپس
میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں)۔ (اس حدیث کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1308 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1610 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1230 (unverified) 80% confidence
Mishkat (candidate) 1230
Confidence and text similarity are not editorial verification.