Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1651

(اس باب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز وتر واجب ہے اور اس کے تین رکعات ایک سلام

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز وتر واجب ہے اور اس کے تین رکعات ایک سلام

Zujajat al-Masabih 1651Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1897
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے ہر حصہ میں وتر پڑھتے تھے، کبھی عشاء کے بعد اول شب میں وتر پڑھے ہیں (اس لئے جس کو آخر شب میں بیدار ہونے کا بھروسہ نہ ہو تو اس کو اول شب میں ہی وتر پڑھ لینا افضل ہے) اور کبھی آپ رات کے درمیانی حصہ میں بھی وتر پڑھے ہیں، اور کبھی آپ رات کے آخری حصہ میں بھی وتر پڑھے ہیں (اس لئے جس کو آخر شب میں تہجد کے لئے بیدار ہونے کا بھروسہ ہو تو اس کو آخر شب ہی میں وتر پڑھنا افضل ہے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخر شب میں بیدار ہونے کی عادت تھی اس لئے آپ کی وتر آخری عمر میں رات کے آخری حصہ میں تہجد کے بعد ہوا کرتی تھی۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 996 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 745a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.