اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2096
اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے جمعہ کے دن بیوی سے جماع کر کے خود بھی غسل کیا اور بیوی
کو بھی غسل کرلیا (اور سارے خطرات شہوت سے پاک دل لے کر) مسجد کی طرف چلا، اور بہت
سویرے مسجد میں پہنچ گیا تا کہ خطبہ ابتدا ہی سے اس کو مل سکے (عذر سے اگر سوار ہو کر جائے تو وہ
اور بات ہے، بغیر عذر کے سواری میں جانے سے غرور اور نخوت پیدا ہوتی ہے، اس سے بھی دل کو
پاک و صاف کرنے کے لئے ارشاد ہو رہا ہے کہ) مسجد کو پیدل جائے اور سوار نہ جائے اور امام سے
قریب بیٹھے۔ (اول وقت جانے کی وجہ سے قریب جگہ مل گئی) اور خطبہ کو بہت دل لگا کر غور سے سنے
اور کوئی ایسی حرکت نہ کرے کہ جس سے خطبہ کا ثواب ضائع جائے تو ایسے شخص کو اس کے ہر ہر قدم
کے بدلے ایک سال کے روزے اور ایک سال کی شب بیداری کا ثواب ملے گا (یہ ہے خدا کی دین،
وہ بڑے قدردان ہیں، تھوڑی سی عبادت پر بہت بڑا ثواب دیتے ہیں)۔
(اس حدیث کی روایت ترمذی، ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 345 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 496 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1087 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1381 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1388 (unverified) 94% confidence
Mishkat (candidate) 1388
Confidence and text similarity are not editorial verification.