Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1861

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1861Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2163
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدالفطر کے دن کھانا کھا کر عیدگاہ جایا کرتے تھے۔ بخلاف اس کے عیدالاضحٰی کے دن بھوکے عیدگاہ تشریف لے جاتے، عیدالاضحٰی کی نماز سے واپس آ کر (بھی کچھ نہیں کھاتے تھے قربانی کر کے) قربانی کے گوشت سے کھانے کو شروع کرتے تھے۔ (اس میں فقراء کی خاطر منظور تھی کہ
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 542 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1756 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

عیدالفطر میں فطرہ پہلے دیا جاتا ہے، نماز عید بعد میں ہوتی ہے، فطرہ کو کھا کر فقراء عیدگاہ جاتے تھے، اس لئے حضور بھی کچھ کھا کر عیدگاہ جاتے۔ بخلاف عیدالفطر کے عیدالاضحٰی میں قربانی ہونے تک فقراء کو کچھ کھانے کو نہیں ملتا تھا۔ نماز عید سے واپس آ کر قربانی ہونے کے بعد جب قربانی کا گوشت تقسیم ہوتا تو اس وقت فقراء کو کچھ کھانے کو ملتا تھا، اس لئے فقراء کا ساتھ دینے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی صبح سے بھوکے رہتے تھے، نماز عید کے بعد قربانی کر کے قربانی کے گوشت سے کھانے کی ابتداء کرتے تھے۔ (اس حدیث کی روایت ترمذی، ابن ماجہ اور دارمی نے کی ہے۔)