Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 1987

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

In this book

Current reading

Funerals

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

Zujajat al-Masabih 1987Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2317
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک شخص کی بیمار پرسی کے لئے تشریف لے گئے وہ شخص جنگل اور کھیتوں میں رہنے والا تھا (تہذیب اور گفتگو کے آداب سے بے خبر تھا) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت شریفہ یہ تھی کہ جب آپ کسی مریض کی عیادت کے لئے تشریف لے جاتے تو ”لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللّٰهُ“ (تم اس بیماری سے گھبراؤ نہیں، یہ بیماری مہلک نہیں ہے بلکہ) تمہارے گناہوں کو پاک کرنے والی ہے ”إِنْ شَاءَ اللّٰهُ“! فرمایا کرتے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسب معمول اس دیہاتی آدمی سے بھی یہی فرمائے تو (اس دیہاتی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس ارشاد کی کچھ قدر نہ کی، اپنے اکھڑ پن سے) کہنے لگا: حضور! (آپ تو فرماتے ہیں کہ یہ بیماری مہلک نہیں مگر) مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بیماری اس بڑھے کو قبر میں پہنچا کر رہے گی، دیکھئے ایک بڑھے ناتواں کو کس قدر بخار ہے (دیگ کی طرح) تمام جسم کو ابال رہا ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دیہاتی کو یہ کہتے ہوئے سن کر فرمائے (تم نے خدا کی نعمت کا کچھ شکر ادا نہ کیا) پھر تو اچھا ایسا ہی ہوگا جیسا تم کہہ رہے ہو۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5656 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.