اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2354
سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا، یا رسول اللہ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ سخت کس کی آزمائش ہوتی
ہے؟ حضور فرمائے سب سے زیادہ آزمائش پیغمبروں کی ہوتی ہے (اس لئے کہ پیغمبروں کا یقین کامل
ہوتا ہے آزمائش سے وہ ڈگمگا نہیں سکتے ہیں اور اس وجہ سے بھی کہ پیغمبروں کو سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ
سے محبت ہوتی ہے اسی لئے آزمائش کو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سمجھ کر بلاء اور مصیبت سے ایسی
لذت لیتے ہیں جیسے اور لوگ نعمتوں سے لذت لیتے ہیں اور جاہلوں کے عقائد کی حفاظت کے لئے
بھی پیغمبروں کو سخت مصیبت سے آزماتے ہیں تاکہ وہ لوگ پیغمبروں کو اللہ ہی نہ سمجھ لیں) پھر پیغمبروں
کے بعد سخت آزمائش ان کے درجہ سے قریب والوں (یعنی اولیاء و صالحین اور علماء عاملین) کی ہوتی
ہے، (اس لئے کہ پیغمبروں کے بعد ان حضرات کو یقین اور محبت الٰہی سب سے زیادہ ہوتی ہے اسی
لئے پیغمبروں کے بعد ان کی سب سے زیادہ آزمائش ہوتی ہے) پھر جو ان کے بعد (یقین اور محبت
الٰہی میں) ان کے مشابہ ہوتے ہیں (ان کے درجہ اور مرتبہ کے مطابق) ان کی سخت آزمائش کی جاتی
ہے (خلاصہ یہ ہے کہ) انسان کو اس کی دینداری کے لحاظ سے مصائب میں مبتلا کیا جاتا ہے، اگر وہ
اپنی دینداری میں پکا اور مضبوط ہے تو اس پر جو مصیبت آتی ہے وہ بھی بڑی سخت ہوتی ہے اور اگر وہ
اپنی دینداری میں ویسا پختہ اور مضبوط نہیں ہے تو اس پر جو مصیبت اور بلاء آتی ہے وہ بھی معمولی اور
آسان رہتی ہے (تاکہ سخت مصیبت کی وجہ سے بے صبری نہ کرے اور بے دین نہ ہو جائے) اور
مصائب و آفات میں مبتلا رہنے کا سلسلہ باقی رہتا ہے، یہاں تک وہ بلائیں اور مصیبتیں انسان کے
گناہوں کو مٹاتی رہتی ہیں، پھر تو وہ گناہوں سے پاک ہو کر) زمین پر (اس طرح) چلنے لگتا ہے کہ
(گویا) اس پر کوئی گناہ ہی نہیں (پھر جب وہ خدا سے ملتا ہے تو اس پر کوئی گناہ باقی نہیں رہتا، اے
مصیبت زدہ مسلمان! دیکھ! تجھ پر اللہ تعالیٰ کس قدر مہربان ہیں، اس طرح کی مصیبت تجھ پر نازل
کر کے تجھ کو گناہوں سے پاک کرتے ہیں اور دنیا سے تجھے پاک کر کے لے جاتے ہیں تو تجھے چاہئے
کہ بلاؤں اور مصیبتوں سے نہ گھبرائے اپنے گناہوں کا کفارہ سمجھ کر بلاؤں اور مصیبتوں پر صبر کئے
جا، اور اللہ تعالیٰ سے راضی اور خوش رہ) اس حدیث کی روایت ترمذی، ابن ماجہ اور دارمی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2398 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 4023 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1562 (unverified) 93% confidence
Mishkat (candidate) 1562
Confidence and text similarity are not editorial verification.