اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2353
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں (قیامت میں یہ بھی ایک عجیب منظر ہوگا کہ مصیبت زدہ جو دنیا میں
مصیبتوں اور بلاؤں میں مبتلا تھے اور ان پر صبر کئے تھے جب وہ میدان قیامت میں آئیں گے اور ان
کی مصیبت و بلاء پر دنیا میں صبر کرنے کی وجہ سے جو ثواب و اجر ان کو دیا جائے گا) دنیا میں عافیت اور
راحت و آرام میں جو رہنے والے تھے (ان) مصیبت زدہ لوگوں کو کثرت سے اجر و ثواب ملتا ہوا
دیکھ کر بڑی حسرت سے آرزو کریں گے، کاش (ہم پر بھی دنیا میں مصیبت اور بلائیں آتیں، یہاں
تک کہ ہمارا چمڑا دنیا میں قینچیوں سے کترا جاتا (عافیت میں رہنے سے، بہت بہتر ہوتا تاکہ ہم کو بھی
ایسا ہی اجر و ثواب ملتا جیسے ان مصیبت زدہ لوگوں کو اجر و ثواب مل رہا ہے۔)
اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2402 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1570 (unverified) 90% confidence
Mishkat (candidate) 1570
Confidence and text similarity are not editorial verification.