Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2139

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

Zujajat al-Masabih 2139Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2505Noor 2506
ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک جنازہ کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نکلے حضور ملاحظہ فرمائے کہ کچھ لوگ جنازہ کے ساتھ سوار ہیں تو فرمائے کہ کیا تمہیں اللہ تعالیٰ کے فرشتوں سے شرم نہیں آتی کہ فرشتے تو پیدل چل رہے ہیں اور تم لوگ سواریوں پر ہو۔ اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے اور ابوداؤد نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔ امام ترمذی نے فرمایا: اسی طرح کی ایک موقوف روایت حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1012 (unverified) 90% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3177 (unverified) 75% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ جنازہ کے ساتھ بغیر عذر کے سواری پر چلنا خواہ جنازہ کے آگے چلیں یا پیچھے ہر حالت میں مکروہ ہے، ہاں اگر عذر ہو تو سواری پر جنازہ کے پیچھے چل سکتے ہیں، آگے نہیں چلنا چاہئے (درمختار، عالمگیری، مرقات۔)