Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2146

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

Zujajat al-Masabih 2146Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2517Noor 2518
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: مسلمانوں کی نابالغ اولاد جو کم سنی میں مر جاتی ہے ان کو جنت میں رکھتے ہیں اور ان کی نگرانی اور پرورش حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے رہتے ہیں۔ اسی لئے بیہقی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کئے ہیں کہ بچے جب مر جائیں تو ان کی نماز جنازہ میں (تیسری تکبیر کے بعد) یہ دعاء کی جائے: اے اللہ! اس مردہ بچے کو ہمارے صبر کا صلہ (یعنی مجمع البحار اور مرقات سے لئے گئے ہیں۔) بنا دیجئے اور اس بچے کو ہمارے لئے مقدمۃ الجیش بنائیے (تاکہ یہ ہماری شفاعت کر کے ہمارے جنت میں جانے کا انتظام کرے اور اس بچے کی وجہ سے ہم کو جو رنج وغم ہوا ہے،) یہ بچہ ہم کو اس کا ثواب دلانے کا ذریعہ بنے۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

اس کی روایت حاکم نے مستدرک میں کی ہے اور حاکم نے کہا ہے، کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے، گو بخاری اور مسلم نے اس کی روایت نہیں کی ہے۔ مذکورہ احادیث سے معلوم ہوا کہ نابالغ بچے جو مر جاتے ہیں ان سے قبر میں منکر ونکیر کا سوال نہیں ہوتا ہے، ان مردہ بچوں کی روحوں کو جنت میں حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نگرانی میں رکھتے ہیں، اس سے معلوم ہوا کہ بچوں کی مغفرت ہو جاتی ہے تو جو دعاء مغفرت بالغ مسلمانوں کے لئے کی جاتی ہے، ان بچوں کے لئے وہ دعاء کرنے کا موقع اب نہیں رہا، اس لئے بچوں کے لئے کوئی دوسری دعاء ان کے مناسب کرنا چاہئے۔