Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 22

کتاب ایمان کے بیان میں

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

کتاب ایمان کے بیان میں

Zujajat al-Masabih 22Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 25
معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ میں گدھے پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا، میرے اور آپ کے درمیان صرف پچھلے زین کی لکڑی کے سوا کوئی چیز حائل نہ تھی، ارشاد ہوا کہ معاذ! کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کا اس کے بندوں پر کیا حق ہے اور بندوں کا اللہ پر کیا حق ہے؟ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول ہی خوب واقف ہیں، آپ نے فرمایا: تحقیق اللہ تعالیٰ کا بندوں پر یہ حق ہے کہ وہ اسی کی پرستش کریں، اور کسی کو اس کا شریک نہ بنائیں، اور بندوں کا اللہ پر یہ حق ہے کہ اس شخص کو جو کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ بنائے اسے عذاب نہ دے۔ میں نے عرض کیا کہ کیا اس خوشخبری کو لوگوں کو نہ سنا دوں، فرمایا یہ خوشخبری نہ سناؤ کہ وہ اس پر بھروسہ کر لیں گے۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2856 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 30a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.