Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 23

کتاب ایمان کے بیان میں

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

کتاب ایمان کے بیان میں

Zujajat al-Masabih 23Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 26
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر سوار تھے اور معاذ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ! تو انہوں نے کہا کہ حضور میں حاضر ہوں، پھر فرمایا: اے معاذ! تو معاذ نے عرض کیا: حضور حاضر ہوں، خدمت میں موجود ہوں، پھر فرمایا: اے معاذ! تو معاذ نے عرض کیا: حضور حاضر ہوں خدمت میں موجود ہوں۔ اس طرح تین مرتبہ آپ نے آواز دی ، ارشاد ہوا کہ جو شخص سچے دل سے ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ“ کی شہادت دے گا اس پر اللہ تعالیٰ دوزخ کی آگ حرام کر دیں گے۔ معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ کیا میں لوگوں کو اس فرمان کی خبر دیدوں کہ وہ خوش ہو جائیں؟ آپ نے فرمایا: تو پھر وہ اس پر بھروسہ کر بیٹھیں گے (کہ اعمال خیر ترک کر دیں گے) معاذ رضی اللہ عنہ نے اس کو چھپانے کے (گناہ سے بچنے کے لئے) انتقال کے وقت یہ حدیث بیان کی۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 128 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 32 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.