Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2222

(اس باب میں قبروں کی زیارت کا جائز ہونا، زیارت قبور کی فضیلت اور زیارت

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں قبروں کی زیارت کا جائز ہونا، زیارت قبور کی فضیلت اور زیارت

Zujajat al-Masabih 2222Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2597
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ایک مرتبہ) مدینہ منورہ کے قبرستان پر سے گزرے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبروں کے پاس اس طرح کھڑے ہوئے کہ آپ کا چہرہ انور اہل قبور کے چہروں کے مقابل تھا (اور حضور کی پشت مبارک قبلہ کی طرف تھی) اور حضور یہ فرما رہے تھے: ” السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ! اے مسلمانوں کے قبرستان والو! تم سب پر سلام ہو (یعنی آخرت کی مصیبتوں اور پریشانیوں سے) اللہ تعالیٰ تم کو سلامت رکھے اور اللہ تعالیٰ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے، تم ہم سے پہلے جا چکے ہو اور ہم بھی تمہارے بعد آنے والے ہیں۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔

[Narrated by Al-Tirmidhi, who said: "This is a Hasan Gharib Hadith."]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1053 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Peace be upon you, O inhabitants of the graves.

(1) The statement: "Peace be upon you, O inhabitants of the graves." This is mentioned in Al-Alamgiriyyah.

Note 1

قوله

(۱) قوله: السلام عليكم يا أهل القبور إلخ : كذا في العالمكيرية».