Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2221

(اس باب میں قبروں کی زیارت کا جائز ہونا، زیارت قبور کی فضیلت اور زیارت

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں قبروں کی زیارت کا جائز ہونا، زیارت قبور کی فضیلت اور زیارت

Zujajat al-Masabih 2221Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2596
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ ہمیشہ میری باری کی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخر شب مدینہ منورہ کے قبرستان بقیع کو تشریف لے جاتے اور وہاں پہنچ کر یہ دعاء فرماتے: ”السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ مسلمانوں کے قبرستان والو! تم سب پر سلام ہو، جس اجر و ثواب کا دنیا میں تم سے وعدہ کیا جاتا تھا وہ اب تم کو مل گیا اور باقی پورا پورا ثواب کل قیامت کے بعد جنت میں ملے گا اور (ایک دن وہ آتا ہے کہ) ہم بھی تم سے ان شاء اللہ ملنے والے ہیں، الٰہی! مدینہ کے بقیع قبرستان کے تمام مردوں کی مغفرت فرما دیجئے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 974a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.