Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2275

(اس باب میں ان چیزوں کا بیان ہے جن پر زکات دینا واجب ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

(اس باب میں ان چیزوں کا بیان ہے جن پر زکات دینا واجب ہے)

Zujajat al-Masabih 2275Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2670
ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہے کہ میں سونے کے زیور پہنا کرتی تھی۔ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: کیا یہ کنز ہے؟ (یعنی خزانہ ہے کہ جس کی برائی بیان کی گئی ہے) تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو مال زکات ادا کرنے کی مقدار (نصاب) کو پہنچ جائے اور اس کی زکات دیدی جائے تو وہ کنز نہیں۔ اس کی روایت امام مالک اور ابوداؤد نے کی ہے اور حاکم نے اس کی تخریج مستدرک میں کی ہے اور حاکم نے کہا ہے کہ یہ حدیث بخاری کی شرط پر صحیح ہے اگرچہ امام بخاری نے اس کی تخریج نہیں کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1564 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ مذکورہ بالا احادیث میں سونے چاندی کے زیورات پر زکات نہ دینے کی سخت وعیدیں وارد ہیں اور اس قسم کی وعیدیں اسی وقت وارد ہوتی ہیں جبکہ کوئی فرض چھوٹ رہا ہو تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سونے چاندی کے زیورات پر زکات فرض ہے۔12