اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2990
مزنی امام شافعی سے اور امام شافعی، سفیان سے اور سفیان طلحہ بن یحییٰ سے اور
طلحہ بن یحییٰ اپنی پھوپھی عائشہ بنت طلحہ سے اور عائشہ بنت طلحہ، ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
سے روایت کرتی ہیں کہ ام المومنین حضرت عائشہ نے فرمایا کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم نے
آپ ہی کے لئے حیس اٹھا کر رکھا ہے (یہ سن کر) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے
(نفل) روزہ کی نیت کرلی تھی اچھا اس کو لے آؤ (اس کو کھالیتا ہوں) اور آج کے روزہ کے بدلہ کسی
دن اس کی قضاء کرلوں گا۔
Commentary and footnotes (1)
Note 1
اس کی روایت طحاوی نے کی ہے اور صاحب العرف الشذی نے کہا ہے کہ اس کی سند نہایت صحیح ہے اور ”بیہقی“ نے بھی اس حدیث کی اپنی ”سنن کبیر“ اور ”المعرفۃ“ میں ان ہی اسناد سے روایت کی ہے جیسا کہ امام طحاوی نے روایت کی ہے۔ اور ”نسائی“ نے بھی اس کی روایت ”سنن کبریٰ“ میں اور ”دارقطنی“ نے اپنی ”سنن“ میں اس کی روایت کی ہے۔