اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3047
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ صاحب قرآن سے (جو قرآن کا حافظ ہو اور اس کی تلاوت
کرتا ہو اور اس کے احکام پر عمل بھی کرتا ہو جب وہ جنت میں داخل ہوگا تو کہا جائے گا کہ (قرآن)
پڑھتا جا اور جنت کے درجوں پر چڑھتا جا اور جس طرح تو دنیا میں ترتیل کے ساتھ قرآن پڑھتا تھا
اسی طرح ترتیل کے ساتھ پڑھتا جا اس لئے کہ تیرا انتہائی درجہ جنت میں (قرآن کی) آخری آیت
پر ہوگا جس کو تو پڑھے گا۔ اس کی روایت امام احمد، ترمذی، ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1464 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2914 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2134 (unverified) 93% confidence
Mishkat (candidate) 2134
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ جنت کے درجات قرآن کے آیات کے مطابق ہیں اور صاحب مرقات نے علامہ دوانی کے حوالے سے لکھا ہے کہ قرآن کی متفق علیہ آیتیں چھ ہزار ہیں تو اس طرح جنت کے درجات بھی چھ ہزار ہوں گے۔