اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 312
ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے پہلے مجھے سجدہ کرنے کی اجازت ہوگی اور سب سے پہلے
سجدہ سے سر اٹھانے کی اجازت بھی مجھے ہوگی، پس میں اپنے روبرو دیکھوں گا اور اپنی امت کو تمام
امتوں میں پہچان لوں گا، میں اپنے پیچھے دائیں اور بائیں بھی اسی طرح اپنی امت کو پہچان لوں گا۔
ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ حضرت نوح علیہ السلام سے لے کر آپ
کے زمانہ تک کی درمیانی امتوں میں اپنی امت کو کیسے پہچان سکیں گے؟ ارشاد فرمایا: میری امت وضوء
کے نور کی وجہ سے روشن ہاتھ پیر والی ہوگی اور یہ بات کسی اور میں نہ ہوگی اور ان کو اس وجہ سے بھی
پہچان لوں گا کہ ان کو نامۂ اعمال سیدھے ہاتھ میں دیئے جائیں گے (اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس
امت کی خصوصیت ہے کہ ان کو سب سے پہلے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا، یا ان کو اعمال
نامہ دینے کی کوئی خاص صفت ہوگی اور اس وجہ سے بھی پہچان لوں گا کہ ان کے چھوٹے بچے (جو چھوٹی
عمر میں انتقال کر گئے ہیں ان کی مغفرت کی کوشش میں) ان کے آگے دوڑتے ہوں گے۔ (اس کی
روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 300 (unverified) 50% confidence
Mishkat (candidate) 300
Confidence and text similarity are not editorial verification.