Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 282

(یہ باب ہے وضوء کی فضیلتوں کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے وضوء کی فضیلتوں کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 282Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 311
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبرستان تشریف لے گئے اور فرمایا:(السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ سلام ہو تم پر اے مسلمانوں کی جماعت! یقیناً ہم تم سے ملنے والے ہیں ان شاء اللہ۔ (اس کے بعد پھر فرمایا) مجھے آرزو تھی کہ ہم اپنے بھائیوں کو دیکھتے، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ ارشاد ہوا: تم میرے صحابہ ہو، اور ہمارے بھائی وہ ہیں جو ابھی تک نہیں پیدا ہوئے ہیں، صحابہ نے عرض کیا کہ آپ اپنی امت کے ان لوگوں کو کیسے پہچانیں گے جو ابھی تک پیدا نہیں ہوئے ہیں: ارشاد ہوا کہ تم بتلاؤ کہ کسی شخص کے ایسے گھوڑے ہوں جن کی پیشانیاں اور ہاتھ پیر سفید ہوں اور وہ سیاہ گھوڑوں میں مل جائیں تو کیا وہ شخص اپنے گھوڑوں کو نہیں پہچان لے گا، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! وہ ضرور پہچان لے گا۔ ارشاد ہوا: میری امت (قیامت میں) وضوء کے نور کی وجہ سے روشن چہرے اور چمکدار ہاتھ پیر کے ساتھ آئے گی (اس علامت سے میں ان کو پہچان لوں گا) اور میں حوضِ کوثر پر ان سے پہلے پہنچ جاؤں گا اور ان کے راحت اور آرام کا سامان مہیا کرتا رہوں گا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 249a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.