Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2848

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

Zujajat al-Masabih 2848Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3351
حضرت ابو مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ: جب تم میں سے کوئی صبح کرے تو اس کو چاہیے کہ (صبح کے استقبال میں) ہم نے صبح کی اور ساری کائنات نے (بھی) صبح کی اللہ رب العالمین کے لئے، یا الٰہی! میں اس دن کی بھلائی، اس میں (مقاصد پر) کامیابی اور (دشمن پر) غلبہ اور (علم و عمل کی) روشنی اور اس کی برکت (یعنی حلال روزی) اور اس کی ہدایت (یعنی خیر پر استقامت) مانگتا ہوں۔ اور اس دن میں جو برائی ہے اور اس کے بعد جو برائی آنے والی ہے (ان سے) میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں۔ پھر جب وہ شام کرے تو اسی طرح یہی دعا پڑھے (البتہ شام کے وقت جب یہ دعا پڑھے تو أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ کی بجائے أَمْسَيْنَا وَ أَمْسَى الْمُلْكُ سے شروع کرے اور هٰذَا الْيَوْمَ کی بجائے هٰذَا اللَّيْلَ پڑھے )
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5084 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.