Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2900

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

Zujajat al-Masabih 2900Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3416
امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو بازار میں داخل ہوا اور یہ (کلمہ) پڑھے: اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہت اسی کی ہے کہ اسی کے لئے تعریف ہے وہی زندہ کرتا ہے اور وہی مارتا ہے اور وہ زندہ جاوید ہے اور موت اس کے لئے ہے نہیں۔ بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس کے (نامہ اعمال میں) دس لاکھ نیکیاں لکھ دیتے ہیں اور اس کے دس لاکھ گناہ (نامہ اعمال سے) مٹا دیتے ہیں اور اس کے دس لاکھ درجے بلند کرتے ہیں اور اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دیتے ہیں۔ اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3428 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2235 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2431 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3429 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 2431

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

اور شرح السنہ میں ”مَنْ دَخَلَ السُّوقَ“ کے بجائے ”مَنْ قَالَ فِي سُوقٍ جَامِعٍ يُبَاعُ فِيهِ (یعنی جو اس کلمہ کو مصدر بازار میں پڑھے جہاں بڑے پیمانہ پر خرید و فروخت ہوتی ہے) مروی ہے۔