Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3170

(اس باب میں حرم مکہ کی حرمت اور فضیلت کا بیان ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(اس باب میں حرم مکہ کی حرمت اور فضیلت کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 3170Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3768
یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ حرم میں غلہ روکے رکھنا (تاکہ جب وہ کم ہو جائے تو گراں بیچ کر زیادہ فائدہ اٹھائیں) بڑی بے دینی اور کج روی کی بات ہے۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2020 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ غلہ کا احتکار یعنی غلہ روکے رکھنا کہ جب وہ کم ہو جائے تو اس کو گراں بیچ کر زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ ہر مقام پر منع ہے اور گناہ کا کام ہے ⟦?⟧ میں گناہ اور شدید اس لئے ہو جاتا ہے کہ سورۂ حج میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ حرم میں کوئی بے دینی کا کام کرے تو وہ عذاب الیم کا مستوجب ہو جاتا ہے۔ اس لئے حرم میں احتکار پر سخت وعید ہے جو حرمت و تعظیم حرم کے منافی ہے۔ 12