Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3261

The Six Prohibited Commodities

In this book

Current reading

Sales

The Six Prohibited Commodities

Zujajat al-Masabih 3261Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3881Noor 3882Noor 3883
ابو صالح سمان رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ تو (دو مختلف جنس کی چیزوں کے) تبادلہ کو منع فرماتے ہیں حالانکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تو اس کا حکم دیتے ہیں۔ یہ سُن کر حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ابن عباس سے ملا اور دریافت کیا کہ آپ (دو مختلف جنس کی چیزوں کے) تبادلہ (کے جائز ہونے) کا فتویٰ دیا کرتے ہیں کیا اس کی صراحت آپ نے کتاب اللہ میں پائی ہے یا اس بارے میں آپ نے رسول اللہ ﷺ سے کوئی حکم سنا ہے (یہ سن کر) حضرت ابن عباس نے (ابو سعید خدری) کو جواب دیا آپ رسول اللہ ﷺ کے مجھ سے زیادہ قدیم صحابی ہیں اور جس قرآن کو آپ پڑھتے ہیں میں بھی اسی کو پڑھتا ہوں لیکن حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے مجھے رسول اللہ ﷺ کی یہ حدیث سنائی کہ (دو مختلف جنس کی چیزوں کے تبادلہ میں) اسی وقت سود ہوگا جب کہ معاملہ ادھار ہو۔ اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔ اور بخاری اور مسلم کی ایک روایت میں اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں اسی طرح روایت ہے کہ (رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ دو مختلف جنس کی چیزوں کے تبادلہ میں اس وقت) سود ہوگا جب کہ معاملہ ادھار ہو (نقد نہ ہو) اور امام طحاوی کی ایک روایت میں اس طرح مروی ہے کہ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے (ایسی چیزوں کے تبادلہ کا جو فتویٰ دیا کرتے تھے) اس سے رجوع فرما لیا (کہ اگر معاملہ ادھار ہو تو جائز نہ ہوگا جب کہ تبادلہ میں اجناس مختلف ہی کیوں نہ ہوں)۔
Commentary and footnotes (2)

Note 1

قوله

(۱)قوله: أسامة بن زيد حدثني : قال الخطابي حديث أسامة محمول على أن أسامة سمع كلمة من آخر الحديث فحفظها ولم يدرك أوله كأن النبي الله نهى عن بيع الجنسين متفاضلا ، فقال : إنما الربا في النسيئة يعني إذا اختلف الأجناس جاز فيها التفاضل إذا كانت يدا بيد، وإنما يدخلهما الربا إذا كانت نسيئة. كذا في تنسيق النظام».

Note 2

قوله

(۲) قوله: ونزع عنها ابن عباس : أي رجع عن قوله في الصرف: إنه لا ربا إلا في النسيئة. كذا في هامش الطحاوي.