Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3428

(زوجیت، قرابت اور ملکیت کے اعتبار سے خرچ کرنے

In this book

Current reading

Marriage

(زوجیت، قرابت اور ملکیت کے اعتبار سے خرچ کرنے

Zujajat al-Masabih 3428Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4581
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم (اپنے) لونڈی غلام کا قصور کتنی بار معاف کریں (یہ سن کر) آپ نے سکوت اختیار فرمایا، اس شخص نے (دوبارہ) پھر وہی (سوال) لوٹایا (اس پر بھی) آپ نے سکوت اختیار فرمایا جب اس نے تیسری بار پھر یہی سوال کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ اس کے (یعنی لونڈی غلاموں کے قصوروں کو) ہر دن ستر بار معاف کیا کرو۔ اس کی روایت ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5164 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1949 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.