Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3434

(زوجیت، قرابت اور ملکیت کے اعتبار سے خرچ کرنے

In this book

Current reading

Marriage

(زوجیت، قرابت اور ملکیت کے اعتبار سے خرچ کرنے

Zujajat al-Masabih 3434Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4594Noor 4595
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہما اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ میں غریب اور محتاج ہوں اور میرے پاس کچھ مال نہیں ہے اور میں ایک یتیم کا متولی اور نگران ہوں (کیا میں اپنی تنگدستی کی وجہ سے حق نگرانی لے سکتا ہوں یا نہیں؟) تو آپ نے فرمایا تم اپنے یتیم کے مال سے (اپنی خدمت کے معاوضہ کی مقدار کے مطابق) کھا سکتے ہو لیکن تم فضول خرچی نہ کرو اور نہ تم خرچ کرنے میں عجلت سے کام لو اور نہ اپنے لیے (یتیم کے مال سے) مال جمع کرنے والے بنو۔ (اس کی روایت ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے)۔ اور بیہقی نے ابن جبیر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت کی ہے انہوں نے فرمایا ہے کہ یتیم کا ولی اگر تونگر ہے تو (یتیم کے مال کے استعمال سے) رکے اور کچھ نہ کھائے اور اگر وہ تنگدست ہے (یتیم کا) بچا ہوا دودھ لے لے اور اتنی غذا بھی لے سکتا ہے جو اس کی ضرورت سے زیادہ نہ ہو اور (اتنا کپڑا بھی لے سکتا ہے) جو اس کی شرمگاہ کو چھپائے۔ پھر جب وہ خوشحال ہوجائے تو (یتیم کے مال سے جو جو استفادہ کیا تھا) اس کو ادا کردے اور اگر تنگ حال ہی رہا تو (یتیم کے مال سے جو لیا تھا) وہ اس کے لئے معاف ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2872 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2718 (unverified) 93% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 3668 (unverified) 92% confidence · Validation similarity: 0.735

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Refraining from his wealth is preferable

(1) The statement: Refraining from his wealth is preferable: Meaning abstaining from his wealth, even by borrowing, if not needed, is better than otherwise. If needed, it is permissible. [At-Ta’liq Al-Mumajjad] It is stated in Al-Hidayah: This is because confinement is a cause of maintenance, as with a trustee. Elsewhere, it is said: Maintenance is compensation for confinement, and whoever is confined for another’s intended right, their maintenance is upon him, the basis being the judge and the charity worker in charities.

Note 1

اور امام محمد رحمہ اللہ نے موطأ میں کہا ہے کہ یتیم کے مال سے رکنا ہمارے پاس افضل ہے اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ علیہ اور اکثر فقہاء حنفیہ کا یہی قول ہے۔