Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Emancipation

Hadith 3443

Opening narrations

In this book

Current reading

Emancipation

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 3443Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4607
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک اعرابی (دیہاتی) حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ مجھے ایک ایسا عمل سکھلائیے جو مجھ کو جنت میں داخل کر دے! آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم نے مختصر کلام میں بہت وسیع سوال کیا ہے (یعنی بڑی بات پوچھی ہے) ایک جان کو یعنی غلام کو آزاد کرو اور گردن کو چھڑاؤ۔ سائل نے عرض کیا ”کیا یہ دونوں باتیں ایک نہیں ہیں؟“ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ دونوں ایک نہیں ہیں۔ جان کو آزاد کرنا یہ ہے کہ تم ہی اکیلے اس کو آزاد کرو، اور گردن چھڑانا یہ ہے کہ تم اس کی آزادی کی قیمت ادا کرنے میں مدد کرو۔ اور دودھ سے بھری ہوئی بکری یا اونٹنی (دودھ) استعمال کرنے کی غرض سے دو) اور ظالم رشتہ دار کا بھی پاس و لحاظ کرو (یعنی تعلقات توڑے بغیر اس کو ظلم سے روکو) اور اگر تم کو اس کی طاقت نہیں ہے تو کسی بھوکے کو کھلاؤ، اور پیاسے کو پلاؤ، اور نیکی کا حکم دو، برائی سے روکو۔ اگر تم کو اس کی بھی طاقت نہ ہو تو اپنی زبان کو بھلائی کے سوا کسی بھی دوسری بات سے (بدکلامی، غیبت وغیرہ سے) روکو۔ امام بیہقیؒ (شعب الایمان)

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu‘ab Al-Iman]