اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5137
ان ہی (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک صاحب کسی گھاٹی سے گزرے جس میں میٹھے پانی کا چھوٹا سا چشمہ
تھا، تو وہ ان کو بہت پسند آیا تو انہوں نے کہا: اگر میں لوگوں سے الگ ہوکر اس گھاٹی میں رہوں (تو
میرے لئے بہتر ہے) چنانچہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کا ذکر کیا تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا مت کرو کیونکہ تم میں سے کسی کا اللہ کے راستہ میں ٹھہرنا اس کے اپنے
گھر میں ستر (70) سال تک نماز پڑھنے سے زیادہ فضیلت والا (کام) ہے۔ کیا تم پسند نہیں کرو گے
اس بات کو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے اور تم کو جنت میں داخل کرے تم اللہ کے راستہ میں
جہاد کرو۔ جو آدمی اونٹنی کے تھن کو نچوڑنے کے بقدر (تھوڑے سے وقت کے لئے) اللہ کے راستے
میں جہاد کرے گا تو اس کے لئے جنت واجب ہے۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1650 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.