اردو
سیدنا سمرۃ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم جب نماز ادا فرماتے تو رخ انور کے ساتھ ہماری جانب1 متوجہ ہوتے پھر فرماتے:تم میں سے
آج کی رات کس نے خواب دیکھا ہے؟ راوی نے کہا: اگر کوئی دیکھا ہوتا اس کو بیان کر دیتا، تو آپ
ﷺ اللہ کو جو منظور ہوتا فرماتے۔
ایک دن آپ ﷺ نے ہم سے دریافت فرمایا: کیا تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟
ہم نے عرض کیا: نہیں، آپ نے فرمایا: میں نے رات میں دو آدمی دیکھے ہیں وہ میرے پاس آئے
اور میرا ہاتھ پکڑے اور مقدس سرزمین کی طرف لے گئے تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شخص بیٹھا ہوا ہے
اور ایک شخص کھڑا ہوا ہے اس کے ہاتھ میں لوہے کی آنکس ہے۔ جس کو یہ اس کے جبڑے میں ڈال
کر اس کو پھاڑ دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کی گدی تک پہنچتا ہے پھر دوسرے جبڑے میں یہی عمل کرتا
ہے اور اس کا یہ جبڑا پھر مل جاتا ہے تو وہ دوبارہ لوٹتا ہے اور اسی کے جیسا کرتا ہے۔ میں نے کہا: یہ کیا
ہے؟ ان دونوں نے کہا: چلے ہم چلے یہاں تک کہ ایک گدی کے بل لیٹے ہوئے شخص کے پاس
آئے، اور اس کے سر کے پاس ایک شخص پتھر یا چٹان لئے کھڑا ہے جس سے اس کا سر کچلتا ہے، جب
اس کو مارتا ہے تو پتھر لڑھکتے ہوئے چلے جاتا ہے پھر وہ شخص اس کے پاس لینے جاتا ہے اور اس کے
پاس لوٹنا بھی نہیں کہ اس کا سر درست ہو جاتا اور جیسا تھا ویسا ہو جاتا ہے تو وہ شخص اس کے پاس لوٹ
کر آتا ہے پھر مارتا ہے۔ میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ ان دونوں نے عرض کیا: چلے، ہم وہاں سے چلتے
رہے یہاں تک کہ تنور کے جیسے ایک سوراخ کے پاس پہنچے اس کا بالائی حصہ تنگ اور نیچے کا کشادہ تھا
اس کے نیچے آگ بھڑک رہی تھی جب آگ لپکتی ہے تو وہ لوگ اوپر آتے ہیں حتیٰ کہ اس سے نکلنے
کے قریب ہوتے ہیں اور جب آگ بجھتی ہے تو وہ اس میں لوٹ جاتے ہیں، اور اس میں چند مرد اور
برہنہ عورتیں ہیں۔ میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: چلے، ہم چلتے رہے یہاں تک کہ خون کی
ایک نہر کے پاس پہنچے، اس میں نہر کے وسط میں ایک آدمی کھڑا ہے اور نہر کے کنارے ایک آدمی
ہے جس کے سامنے پتھر ہے پس جب آدمی آتا ہے جو نہر میں ہے اور جب نکلنے کا ارادہ کرتا ہے تو یہ
آدمی پتھر اس کے منہ پر پھینک مارتا ہے جو اس کو جہاں تھا وہیں اس کو لوٹا دیتا ہے، پس جب بھی وہ
نکلنے کے لئے آتا تو یہ شخص پتھر اس کے منہ پر پھینک مارتا ہے تو وہ جیسا تھا ویسا ہی لوٹ جاتا۔ میں
نے کہا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: چلے ہم چلتے رہے یہاں تک کہ ایک ہرے بھرے باغ میں آئے،
اس میں ایک بڑا درخت تھا جس کی جڑ میں ایک بزرگ اور چند بچے تھے اور کیا دیکھتا ہوں کہ
درخت کے قریب ایک آدمی ہے جس کے سامنے آگ ہے جس کو وہ دہکا رہا ہے، وہ دونوں مجھے
لے کر درخت پر چڑھے پس درخت کے درمیان ایک گھر میں مجھے داخل کئے جس سے زیادہ
خوبصورت میں نے کبھی نہیں دیکھا اس میں چند بزرگ و نوجوان عورتیں اور بچے ہیں پھر وہ دونوں
مجھے وہاں سے لائے پس مجھ کو لے کر درخت پر چڑھے ایسے گھر میں داخل ہوئے جو پہلے والے سے
زیادہ خوبصورت و بہتر تھا، اس میں چند بزرگ اور نوجوان تھے۔
میں نے ان دونوں سے کہا: رات میں آپ نے مجھے سیر کرائی تو میں نے جو کچھ دیکھا ہے اس
کے بارے میں مجھے بتاؤ۔ انہوں نے کہا: ہاں! اب رہا وہ شخص جس کو آپ نے دیکھا ہے کہ اس کے
جبڑے پھاڑے جا رہے ہیں وہ جھوٹا شخص ہے جو جھوٹی باتیں بیان کرتا ہے اور اس سے وہ نقل کی جاتی
ہیں یہاں تک وہ دور دور تک پہنچ جاتی ہے، پس قیامت تک اس سے یہی معاملہ کیا جائے گا، جس کا
آپ مشاہدہ فرما رہے تھے۔ اور وہ شخص جس کو آپ نے دیکھا کہ اس کا سر کچلا جا رہا ہے یہ وہ شخص ہے
جس کو اللہ نے قرآن کا علم دیا تو وہ رات میں اس سے غافل ہو کر سو گیا اور دن میں اس میں جو کچھ
ہے اس پر عمل نہیں کیا تو اس کے ساتھ قیامت تک وہی معاملہ کیا جاتا رہے گا جس کا آپ نے مشاہدہ
فرمایا۔ اور جن کو آپ نے سوراخ میں دیکھا وہ زنا کار ہیں۔ اور جس کو آپ نے نہر میں دیکھا وہ سود
خوار ہے۔ اور جن بزرگ کو آپ نے درخت کی جڑ میں دیکھا وہ ابراہیم (علیہ السلام) ہیں۔ اور ان
کے اطراف جو بچے ہیں وہ لوگوں کے بچے ہیں۔ اور جو آگ دہکا رہے تھے وہ مالک ہیں جو دوزخ
کے داروغہ ہیں۔ وہ پہلا گھر جس کے اندر آپ تشریف لے گئے تھے عام مومنین کا گھر ہے اب رہا یہ
گھر تو یہ شہداء کا گھر ہے اور میں جبرئیل ہوں اور یہ میکائیل ہیں، آپ اپنا سر مبارک اٹھائیں، میں
نے اپنا سر اٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ میرے اوپر بادل کے مثل۔
اور ایک روایت میں سفید بادل کے مثل کچھ ہے ان دونوں نے کہا وہ آپ
کا مقام ہے میں نے کہا مجھے چھوڑ دو کہ میں میری منزل میں چلا جاؤں انہوں نے کہا: آپ کی عمر باقی
ہے جس کو آپ پورا نہیں کئے ہیں جب آپ اس کو پورا کرلیں گے تو اپنی منزل میں تشریف لے
جائیں گے۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1386 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
(١) قوله: وأولاد المشركين إلخ: قال ابن الهمام في مسائرته: وقد اختلف في سؤال أطفال المشركين، وفي دخولهمالجنة أو النار، فتردد فيهم أبو حنيفة وغيره. وقد وردت فيهم أخبار متعارضة، فالسبيل تفويض أمرهم إلى اللّٰه تعالى.قال محمد بن الحسن: اعلم أن اللّٰه لا يعذب أحدا بلا ذنب. وقال تلميذه ابن أبي شريف في شرحه: وقد نقل الأمربالإمساك عن الكلام في حكمهم في الآخرة مطلقًا عن القاسم بن محمد وعروة بن الزبير من رؤوس التابعين وغيرهما.وقد ضعف أبو البركات النسفي رواية التوقف عن أبي حنيفة، وقال: الرواية الصحيحة عنه أنهم في المشيئة؛ لظاهرالحديث الصحيح: والله أعلم بما كانوا عاملين. وقد حكى فيهم الإمام النووي ثلاثة مذاهب: الأكثر أنهم في النار.الثاني: التوقف. الثالث: الذي صححه أنهم في الجنة؛ لحديث: (كل مولود يولد على الفطر)، ويميل إليه ما مر عنمحمد بن الحسن، وفيهم أقوال آخر ضعيفة. كذا في (رد المحتار).
Note 1
(حاشیہ صفحہ گزشتہ) جب نماز ادا فرما لیتے تو رخ انور کے ساتھ ہماری جانب متوجہ ہوتے) امام نووی نے فرمایا: اس میں امام کا سلام کے بعد مصلیوں کی طرف رخ کرنا مستحب ہونے پر اور خواب کے بارے میں پوچھنے کے استحباب پر اور تعبیر بتانے والے کا دن کے ابتداء میں اس کی تعبیر بتانے کی طرف جلدی کرنے پر تنبیہ ہے قبل اس کے کہ اس کا ذہن دنیا کے معاش میں مصروف ہونے کی وجہ سے ہٹ جائے اور (مبادرت) اس لئے کہ (خواب) دیکھنے والے کا زمانہ قریب ہے اور کوئی ایسی چیز اس کو لاحق نہ ہو جو اس (خواب) کو مخلوط کر دے اور اس لئے کہ کبھی خواب سے وہ چیز ہوتی ہے جس میں جلدی کا کرنا مستحب ہوتا ہے جیسے خیر پر ابھارنا اور معصیت سے ڈرانا: اور اس میں بعد نماز صبح علم اور خواب کی تعبیر میں گفتگو کرنے کی اباحت ہے اور یہ کہ اس (امام) کا علم وغیرہ کے لئے بجانب قبلہ پیٹھ کر کے بیٹھنا جائز ہے۔ میں کہتا ہوں اگر رخ کرنے کے ساتھ استقبال (قبلہ) کا تصور اگر نہ ہو تو وہ علم کے لئے افضل ہے اور خطبہ میں ہر حال متعین ہے۔ اب رہا ان دونوں کے سوا میں استقبال قبلہ تو وہ مستحب ہے بسبب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کی مرفوع روایت آنے کے جیسا کہ طبرانی نے روایت کیا بزرگ ترین مجلس وہ ہے جس میں استقبال قبلہ ہو (مرقات)